منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سوشل میڈیا کی آڑ میں شہریوں کی گرفتاریاں ناقابل قبول ہیں،احمدی نژاد

datetime 5  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران(این این آئی) ایران کے سابق صدر محمود احمدی نڑاد نے سوشل میڈیا پر سرگرمیوں کی آڑ میں شہریوں کو گرفتار کرنے اور انہیں جیلوں میں ڈالنے کی پالیسی کو ایک بار ہدف تنقید بنایا ہے۔ حکومت سوشل میڈیا پر آزادانہ رائے کے اظہار کے حق کو استعمال کرنے والے شہریوں کو بھی گرفتار کرکے شہری حقوق کو پامال کررہی ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق ایک بیان میں احمدی نژاد نے کہاکہ حکومت شہریوں کی سوشل میڈیا پر اظہار رائے کو قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دے کر انہیں حراست میں لے رہی ہے۔

میں پوچھتا ہوں کہ یہ کیسی قومی سلامتی ہے جو سماجی رابطوں کی ویب سائیٹس پر شہریوں کی آزادانہ اظہار رائے سے بھی خطرے میں پڑ رہی ہے؟۔انہوں نے گرفتار کیے گئے افراد کو بنیادی حقوق فراہم نہ کرنے پر بھی حکومت پر تنقید کی اور کہا کہ کسی قیدی کو وکیل کی خدمات حاصل کرنے اپنے دفاع کا حق تک نہیں دیا جا رہا ہے اور دوسری جانب سوشل میڈیا پر کسی کا ایک جملہ بھی پوری ریاست پر بھاری ثابت ہو رہا ہے۔احمدی نژاد نے عدلیہ کی جانب سے شہریوں کے خلاف طاقت کے استعمال میں ملوث ہونے کے اپنے سابقہ موقف کا اعادہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ صادق آملی لاری جانی کی زیرنگرانی سپریم جوڈیشل کونسل حالیہ عرصے میں پرامن احتجاجی مظاہروں کو کچلنے میں ملوث ہے۔ جوڈیشل انتظامیہ کا مظاہرین کے حوالے سے طرز عمل بزدلانہ شرمناک ہے۔سابق ایرانی صدر نے اپنے حامیوں کو یقین دلایا کہ موجودہ صورت حال جلد ختم ہوگی۔ حقیقی بہار آنے کو ہے۔ موجودہ حالات زیادہ عرصہ نہیں چلیں گے۔ حکومت کو عوام کے حقوق کے لیے اپنی پالیسیی بدلنا ہوگی۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…