بدھ‬‮ ، 27 اگست‬‮ 2025 

شام میں جاں بحق 99 ہزار افراد کی تصاویر اجتماعی صورت میں جاری

datetime 3  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دمشق(این این آئی)شام کے ایک سرگرمِ عمل کارکن اور فوٹوگرافر نے 99 ہزار افراد کی اجتماعی تصاویر جاری کی ہیں جو 2011ء میں شامی حکومت کے خلاف انقلابی تحریک کے آغاز کے بعد جاں بحق ہوئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق شامی شہری تامر ترکمانی نے مذکورہ 99 ہزار تصاویر کو 13 تصاویر کے ایک مجموعے میں یکجا کر کے ٹویٹر پر پوسٹ کیا ۔ ترکمانی نے واضح کیا کہ جن افراد کی ذاتی تصاویر جاری کی گئی ہیں۔

ان میں 15 ہزار بچّے اور 8 ہزار خواتین شامل ہیں۔ترکمانی کی طرف سے تیار کی جانے والی 13 تصاویر انتہائی اعلی کوالٹی کی ہیں اور ان کو بڑا کر کے بھی دیکھا جا سکتا ہے تا کہ 99 ہزار جاں بحق افراد میں سے ہر ایک کی تصویر انتہائی واضح طور پر نظر آئے۔ترکمانی نے بشار الاسد کے خلاف جنگ میں لقمہ اجل بننے والے افراد کی ایک بہت بڑی تعداد کے مکمل تفیلی نام بھی جاری کیے ہیں۔ ان میں 10 ہزار خواتین کے بھی نام شامل ہیں۔تامر ترکمانی کے ٹویٹر پیج پر جاں بحق افراد کی تصاویر اور ناموں سے متاثر ہونے والے لوگوں کی جانب سے بڑی تعداد میں تبصرے سامنے آئے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…