مقبوضہ بیت المقدس (سی پی پی) اسرائیلی کمنٹیٹر نے اسرائیلی ہونے پر شرمندگی محسوس کرتے ہوئے فوجی ریڈیو سے استعفی دے کر گھر کی راہ لے لی۔ اسرائیل کے روزنامے ہارٹز کی خبر کے مطابق اسرائیل کے فوجی ریڈیو کے کمنٹیٹر میڈان نے اپنے سوشل میڈیا پیج سے غزہ کی سرحد پر لینڈ ڈے کی مناسبت سے فلسطینیوں کے پر امن مظاہروں میں اسرائیلی فوجیوں کی طرف سے فلسطینیوں کو شہید کئے جانے کے خلاف ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
خبر کے مطابق میڈان نے اپنے سوشل میڈیا پیج سے شئیر کئے گئے پیغام میں “میں اسرائیلی ہونے پر شرمندگی محسوس کر ر ہا ہوں” کے الفاظ استعمال کئے ہیں جس پر ریڈیو کے ڈائریکٹر شمعون الکابٹز کے حکم پر انہیں ملازمت سے برطرف کر دیا گیا ہے۔خبر میں اسرائیل کے وزیر دفاع آوگڈور لیبر مین کے ان الفاظ کو بھی جگہ دی گئی ہے کہ جس میں انہوں نے کہا ہے کہ “اگر وہ اسرائیلی ہونے پر شرمندگی محسوس کر رہا ہے تو فوجی ریڈیو سے استعفی دے کر گھر کی راہ لے۔