جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

روزگار کیلئے متحدہ عرب امارات جانے کے خواہشمندافراد کی دعائیں رنگ لے آئیں! پاکستانیوں سمیت غیر ملکیوں پر عائد بڑی شرط ختم

datetime 3  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(آن لائن) متحدہ عرب امارات نے مملکت میں روزگار کے لیے پاکستانیوں سمیت تمام غیرملکیوں پر کیریکٹر سرٹیفیکٹ کی پابندی عارضی طور پر معطل کردی۔دبئی میں پاکستانی قونصلیٹ نے اس بات کی تصدیق کردی ہے کہ یو اے ای کی وزارت خارجہ امور نے ملازمت کے حصول کے لیے آبائی وطن کی پولیس کا کیریکٹر سرٹیفیکٹ حاصل کرنے کی شرط عارضی طور پر معطل کردی ہے اور اس حوالے سے پاکستانی مشن کو خط بھی موصول ہوگیا ہے۔

خیال رہے کہ 4 فروری کو یو اے ای کی حکومت نے اعلان کیا تھا کہ مملکت میں آنے والے ہر غیر ملکی کو ملازمت کے حصول کے لیے اپنے آبائی وطن کی پولیس سے اچھے کردار کا سرٹیفکیٹ یا کلیئرنس سرٹیفکیٹ حاصل کرنا ہوگا۔یو اے ای میں پاکستانی سفارتی مشن نے متحدہ عرب امارات کی حکومت کی جانب سے اٹھائے جانے والے اس اقدام کا خیر مقدم کیا ہے۔اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے اعلیٰ سفارتی عہدے دار رانا ثمر جاوید نے کہا کہ، ’یہ ایک زبردست پیش رفت ہے، ہم اس کا خیر مقدم کرتے ہیں، پاکستانی ورکرز اور پیشہ ور افراد کی متحدہ عرب امارات میں ملازت کے معاملے کو آسان اور ہموار بنانے کے لیے ہم اماراتی حکام کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں‘۔متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ امور و بین الاقوامی تعاون کی جانب سے 29 مارچ کو تمام سفارتخانوں اور قونصل خانوں کو خط بھیجا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ غیر ملکی ملازمین سے کیریکٹر سرٹیفکیٹ نہ مانگے جائیں اور اس کا اطلاق یکم اپریک سے ہوچکا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…