واشنگٹن(این این آئی)سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے امریکی ریاست کیلیفورنیا میں واقع موہاوی ایئراینڈ اسپیس پورٹ کا دورہ کیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس موقع پر بن سلمان کا استقبال معروف برطانوی شخصیت اور ورجن گروپ کے مالک رچرڈ برینسن نے کیا جو پورٹ کے دورے کے دورانسعودی ولی عہد کے ساتھ رہے۔
سعودی ولی عہد کے دورے میں ایسی ٹکنالوجیز کی جان کاری شامل تھی جن کا اس سے پہلے انکشاف نہیں ہوا۔ اس میں خلائی جہاز ، طویل مسافت کے سفر کے لیے سرنگوں کا نظام اور دیگر منصوبے شامل ہیں۔اس سے قبل اپنے امریکا کے دورے کے پانچویں پڑاؤ میں بن سلمان سیئٹل سے لاس اینجلس پہنچے تھے۔