منگل‬‮ ، 04 مارچ‬‮ 2025 

مکہ مکرمہ کی پہاڑیوں پر بڑی تعداد میں پاکستانی خاندانوں نے ڈیرے ڈال دیئے، بنیادی ضروریات زندگی سے محروم سنگلاخ چٹانوں پر یہ لوگ طویل عرصے سے کیا کررہے ہیں؟حیرت انگیز انکشافات

datetime 2  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکہ مکرمہ(این این آئی)دسیوں غیر قانونی طورپر مقیم پاکستانیوں نے مکہ مکرمہ کے مضافات میں ڈیرے ڈال لئے ۔ پہاڑوں پر چھونپڑیاں بنا کر اپنے اہل خانہ کے ہمراہ مقیم ہیں ۔سعودی اخبارکی جانب سے کئے جانے والے سروے میں کہا گیا کہ مکہ مکرمہ کے علاقے الکعکیہ کے جنوب میں مویشی منڈی کے اطراف میں پہاڑی سلسلے پر دسیو ں پاکستانی خاندان غیر قانونی طور پر آباد ہیں ۔ پتھر اور لکڑی کے تختوں سے بنی جھگیاں ہر قسم کی ضروریات زندگی سے خالی ہیں ۔ ان لوگوں کے پاس بنیادی ضروریات زندگی بھی نہیں ۔ علاقے میں رہنے

والوں کا کہنا تھا کہ غیر قانونی طور پر مقیم یہ خاندان کچھ عرصہ قبل یہاں آکر رہنے لگے ہیں ۔ انہوں نے جس طرح یہ جھگیاں بنائی ہیں وہاں بنیادی ضروریات کا کوئی سامان نہیں ۔ سنگلاخ چٹانوں پر بچے بھی رہتے ہیں اور خواتین بھی ۔ غیر قانونی طور پر مقیم ایک شخص کا کہنا تھا کہ ہم کہاں جائیں ؟ مجبور ہو کر ان پہاڑوں میں رہ رہے ہیں ۔ اس حوالے سے قریبی آبادی کے لوگوں کا کہنا تھا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکار اس طرح کے رجحان کا سد باب کریں کیونکہ اس طرح جرائم پیشہ بھی یہاں آسکتے ہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپ کی تھوڑی سی مہربانی


اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…