ماسکو(آن لائن)روس کے دارالحکومت ماسکو میں بلوچ یونٹی نامی تنظیم کا قیام عمل میں آ گیا۔ تنظیم کے قیام کا اعلان جمعہ خان مری نے کیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق روس کے دارالحکومت ماسکو میں بلوچ یونٹی نامی تنظیم کے قیام کے حوالے سے ایک تقریب کا انعقاد ہوا جس کی صدارت بلوچ راہنماجمعہ خان مری نے کی بلوچ یونٹی
نامی تنطیم کے قیام کا اعلان بھی جمعہ خان مری نے کیا۔ تقریب میں پاکستانی کمیونٹی کے علاوہ کثیر لوگوں نے شرکت کی ۔ پارٹی صدر جمعہ خان نے تقریب مین خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تنظیم کے قیام کا مقصد آزاد بلوچ موومنٹ کو بے نقاب کرنا ہے اور معصوم ، بھولے بھٹکے بلوچوں کے مسائل کو حل کرنا ہے ۔