جمعرات‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2025 

غیر قانونی تارکین وطن کاڈاکا معاہدہ اب نہیں رہے گا، ٹرمپ کی پھر دھمکی

datetime 2  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ اْن امیگرینٹس کو قانونی حیثیت دیے جانے کا کوئی معاہدہ نہیں ہو گا جو بچپن میں اپنے والدین کے ساتھ امریکہ آئے تھے اور اْن کی حیثیت بدستور غیر قانونی ہے۔ اْنہیں عرف عام میں ڈریمرز یعنی خواب دیکھنے والوں کے نام سے پکارا جاتا ہے ۔امریکی ٹی وی کے مطابق اپنی ٹویٹ میں صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ میکسیکو کے ساتھ امریکی سرحد خطرناک ہوتی جا رہی ہے۔

ایسٹر کی مبارکباد سے ساتھ ٹویٹ شروع کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ احمق لبرل قوانین کی وجہ سے بارڈر پیٹرول ایجنٹوں کو اپنا کام ٹھیک طرح سے کرنے کی اجازت نہیں ہے۔وہاں سے قافلوں کے قافلے امریکہ داخل ہو رہے ہیں۔ اب ریپبلکن ارکان کو سخت قوانین پاس کرنے کی سرتوڑ کوشش کرنا ہو گی۔ اب کوئی ڈاکا معاہدہ نہیں رہے گا۔اْنہوں نے شمالی امریکہ کے ا?زاد تجارت کے معاہدے نافٹا کو بھی ختم کرنے کا عندیہ دیا جس کے لیے کینڈا اور میکسیکو سے بات چیت ان دنوں جاری ہے۔ڈاکا پروگرام سابق صدر براک اوباما کے دور میں 2012 میں وضح کیا گیا تھا اور موجودہ صدر ٹرمپ نے گزشتہ موسم خزاں میں اسے منسوخ کرنے کی کوشش کی تھی۔ یہ قانون اْن لوگوں کے بارے میں تھا جو اپنے بچپن میں والدین کے ساتھ امریکہ آئے تھے اور اْن کے والدین کے پاس قانونی دستاویزات نہیں تھیں۔ اس قانون کے تحت وہ ڈی پورٹ ہونے سے بچتے رہے اور اْنہیں کام کرنے کا اجازت نامہ بھی ملتا رہا۔صدر ٹرمپ نے ڈیموکریٹ ارکان کانگریس کو پیشکش کی تھی کہ وہ ڈاکا پر کوئی معاہدہ کرنے پر غور کر سکتے ہیں بشرطیکہ جواب میں ڈیموکریٹک ارکان میکسیکو کے ساتھ سرحد پر دیوار تعمیر کرنے کیلئے فنڈ منظور کرنے میں رپبلکنز کا ساتھ دیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…