بدھ‬‮ ، 27 اگست‬‮ 2025 

گورنر مدینہ کا اعتکاف بیٹھنے والوں کے لیے مسجد نبوی کی چھت مختص کرنے کی منظوری

datetime 2  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مدینہ منورہ(این این آئی)گورنرمدینہ منورہ اور حج کمیٹی کے نگران شہزادہ فیصل بن سلمان بن عبدالعزیز نے ماہ رمضان المبارک کے دوران اعتکاف میں بیٹھنے والوں کے لئے مسجد نبوی الشریف کی چھت مخصوص کرنے کی منظوری دے دی ۔سعودی اخبار کے مطابق گورنر مدینہ منورہ نے مسجد نبوی الشریف کی زیریںمنزل کو ماہ رمضان المبارک میں عام نمازیو ںکے مخصوص کرنے کا حکم دیا ہے ۔

امسال معتکفین کی تعداد 100000 کر دی گئی ہے ۔ گورنر مدینہ منورہ نے ماہ رمضان المبارک کے حوالے سے انتظامی کمیٹی سے رپورٹ لینے کے بعد ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ زائرین مسجد نبوی الشریف کو تمام سہولتیں مہیا کی جائیں تاکہ وہ آرام و اطمینا ن سے اپنا زیادہ سے زیادہ وقت عبادت میں گزار سکیں ۔ گورنر نے کمیٹی کو ہدایت کی کہ ماہ رمضا ن المبارک کے آخری عشرے میں معتکفین کی سہولت کا بھی خیال رکھا جائے ساتھ ہی اس بات کا بھی اہتمام کیا جائے کہ معتکفین کیلئے مسجد کی چھت مخصوص کی جائے تاکہ وہاں وہ اپنا سامان وغیرہ رکھ سکیں ۔ معتکفین کے ذاتی استعمال کی اشیاء سے مسجد نبوی الشریف میں آنے والے نمازیوںکو بعض اوقات دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ اعتکاف میں بیٹھنے والے اس امر کا بھی خیال رکھیں کہ وہ اپنا ذاتی سامان مخصو ص جگہ کے علاوہ کہیں اور نہ رکھیں ۔ کمیٹی کو یہ بھی کہا گیا کہ مسجد نبوی میں آنے والے راہداریوں میں نہ بیٹھیں اس لئے خصوصی انتظام کیا جائے تاکہ گزرنے والوں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ گورنر مدینہ منورہ نے معتکفین کے امور کی نگرانی کیلئے خصوصی کمیٹی قائم کرنے کی بھی ہدایات جاری کی ۔ مذکورہ کمیٹی مسجد نبوی الشریف میں اعتکاف کرنے والوں کی جملہ تفصیلات رکھنے کے علاوہ ان سے مقررہ قواعد پر عمل بھی کروائے گی تاکہ عام نمازیوں کو مسجد نبوی الشریف آنے جانے میں سہولت ہو ۔

گورنر مدینہ منورہ نے مسجد نبوی الشریف کی انتظامیہ کو بھی خصوصی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ماہ رمضان المبارک میں آنے والے زائرین کا خاص خیال رکھیں اور انہیں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ واضح رہے ماہ رمضا ن المبارک میں دنیا بھر سے لاکھوں کی تعداد میں فرزندان اسلام مسجد نبوی الشریف میں اعتکاف کرتے ہیں ۔ مدینہ منورہ میں رمضان المبارک کے دوران مملکت کے مختلف شہروں سے بھی مقامی اور مقیم غیر ملکی اعتکاف کرنے جاتے ہیں اس حوالے سے امسال معتکفین کے امور کو منظم انداز میں مکمل کرنے کے لئے ابھی سے کمیٹی تشکیل دی گئی ہے

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…