پیر‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

نیتن یاہو بزدل شخص، اسرائیل دہشتگرد ملک ہے، ترک صدرطیب ادوان کے صبر کا پیمانہ لبریز

datetime 2  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انقرہ(سی پی پی) ترک صدر نے فلسطین کے علاقے غزہ میں 30مارچ کو یوم الارض ریلیوں پر اسرائیلی فوج کی وحشیانہ فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے اسرائیل کی ریاستی دہشت گردی سے تعبیر کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ نیتن یاھو ایک بزدل لیڈر ہیں اور اسرائیل دہشت گرد ملک ہے۔اتوار کو صدر اردوآن نے نیتن یاہو کو ‘دہشت گرد’ قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اپنے جائز اور آئینی حقوق کیلیے احتجاج کرنے والے نہتے فلسطینیوں کے

خلاف طاقت کا استعمال کوئی دہشت گرد ہی کرسکتا ہے۔ ایسا فلسطین میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں ہوا ہے اور اسرائیل ایک دہشت گرد ملک اور اس کے لیڈر بزدل ہیں۔اس سے پہلے نتن یاہو نے انقرہ کی جانب سے ‘اخلاق درس’ مسترد کرتے ہوئے ترکی پر الزام لگایا تھا کہ وہ خود بیرونِ ملک اندھادھند بمباری کر کے شہریوں کو ہلاک کرتا ہے۔اسرائیلی وزیرِ اعظم نے ٹوئٹر پر کہاکہدنیا کی سب سے بااخلاق فوج کسی ایسے شخص سے اخلاقی درس نہیں لے گی جو سالہ اسال سے شہریوں کو اندھادھند ہلاک کیے جا رہا ہے۔ صدر اردوآن نے کہاکہ’ارے نیتن یاہو، تم قابض ہو۔ تم ان زمینوں پر قبضہ مافیا کاسرغنہ ہو۔ ساتھ ہی تم دہشت گرد بھی ہو۔’یہ زبانی جنگ اس دوران ہو رہی ہے جب غزہ میں اسرائیلی فوجی کارروائی پر دنیا بھر میں تنقید کی جا رہی ہے۔گذشتہ ہفتے ‘یوم الارض’ کے موقعے پر فلسطین مہاجرین کے اسرائیل میں اپنے گھروں کو لوٹنے کے حق میں چھ ہفتے طویل مظاہروں کا سلسلہ شروع کیا گیا تھا جس کے پہلے روز ہزاروں فلسطین مظاہرین پر فائرنگ میں 16 فلسطینی شہید جب کہ ڈیڈھ ہزار سے زیادہ زخمی ہو گئے تھے۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…