نئی دہلی(آن لائن)نئی دہلی کے نواحی ایک دیہی علاقے میں8سالہ لڑکی کے ساتھ ریپ کے ملزم کو مشتعل ہجوم کی جانب سے تشدد کا نشانہ بنا کر موت کے گھاٹ اتارنے کے بعد دوافراد کوگرفتار کرلیا گیا ہے ،یہ بات پولیس نے اتوار کے روز کہی ہے ۔ اس شخص کی شناخت جتندر کے طور پر کی گئی ہے جسے بھارت کے دارلحکومت سے صرف 20کلومیٹر(12میں )دور ضلع غازی آباد میں ایک لڑکی
سے زیادتی کے الزام کے بعد ناراض ہجوم کی جانب سے حملے کا نشانہ بنایا گیا۔غازی آباد کے دیہی پولیس سپنرنٹنڈنٹ اروند کمار ماؤریا نے بتایا کہ 25سالہ جتندر جس کی شناخت اسکے صرف ایک نام سے ہوئی ہے ،کو اسکے گھر سے گھسیٹ کر لایا گیا اور مار مار کر موت کے گھاٹ اتاردیا گیا ۔انہوں نے مزید کہا ہم نے اس واقعہ پردوافراد کو گرفتار کرلیا ہے ا ن میں سے ایک لڑکی کے خاندان کا رکن اور دوسرا ہمسایہ ہے ۔پولیس اپنی تفتیش میں مبینہ جنسی زیادتی کی بھی تحقیقات کررہی ہے ۔بھارت میں فور ی انصاف عام نہیں ہے اور ریپ کے ملزمان پر حملے کئے جاتے ہیں یا انہیں برہنہ کرکے سز ا کے طور پر گلیوں میں چکرلگوائے جاتے ہیں ۔