راولپنڈی( آن لائن) قطر کے دارالحکومت دوحہ میں گردوغبار کے طوفان میں تیزی،کئی مقامات پر حد نگاہ شدید متاثر،ایمر جنسی نافذ،پولیس ،الیکٹریکل، ہسپتالوں سمیت ریسکیو ادارے الرٹ،ڈرائیوروں کو انتباہ۔تفصیلات کے مطابق قطر کے درالحکومت دوحہ اور کئی مقامات پر گردوغبار کا شدید اور تیزطوفان آیا جو کہ تاحال جاری ہے شمالی علاقے سے گذشتہ روز گردوغبار کے طوفان کا آغاز ہوا جس نے دیکھتے ہی دیکھتے
دوحہ سمیت کئی شہروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس سے کئی مقامات پرحد نگاہ شدید متاثراور جانوروں کی ہلاکت کی اطلاع بھی موصول ہوئی ہے جبکہ ٹریفک حادثے بھی ہوئے تاحال جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی بجلی کی لائنیں ٹرپ اور ٹیلی فون کا نظام بھی درہم برہم رہاجس پر فوری قابو پا لیا اس صورت حال کے بعدقطر میں کئی مقامات پر ایمر جنسی نافذ کرتے ہوئے پولیس ،الیکٹریکل ،ہسپتالوں میں سانس کے شعبے سمیت ریسکیو اداروں کو الرٹ کر دیا بچے ،بوڑھے اورخواتین سمیت ایمرجنسی میں کام کرنے والے ورکرز بھی بیمار اور شدید متاثر ہوئے جبکہ خاص طور ہر ہیوی ڈرائیوروں کو انتباہ کیا ہے کہ وہ اپنا سفر موخر کریں تو بہتر رہے گا قطر کے محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ کئی روز تک موسم خراب رہنے کا امکان ہے ریسکیو اداروں کے مطابق گردوغبار کے طوفان سے ہونے والے نقصان پر قابو پانے کے لیے ہر وقت تیار ہیں۔۔