لندن(این این آئی) حکومت برطانیہ نے روس کو اپنے ملک کی قومی سلامتی کیلئے خطرہ قرار دے یا ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برطانوی وزیر اعظم تھریسا مے نے 2018 کی قومی سلامتی کی پالیسی میں روس پر
برطانیہ میں زہریلی گیس استعمال کرنے کا الزام عائد کیا ۔ اس دستاویز میں روس پر توسیع پسندی کا بھی الزام لگایا گیا ۔قومی سلامتی کی اس دستاویز میں شمالی کوریا اور ایران کے خلاف بھی موقف اختیار کیا گیا ہے۔