منگل‬‮ ، 11 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

امریکی فوجیوں کو شام میں درمیانی مدت کیلئے موجود رہنا چاہیے، سعودی ولی عہد

datetime 1  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (آئی این پی)سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ امریکی فوج کو شام میں اگر طویل مدت کے لیے نہیں تو کم سے کم درمیانی مدت کے لیے ضرور موجود رہنا چاہیے۔انھوں نے یہ بات ٹائم میگزین کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہی ہے۔انھوں نے کہا کہ امریکی فوج کی شام میں موجودگی ہی کے ذریعے ایران کوخطے میں اپنا اثرورسوخ پھیلانے سے روکا جاسکتا ہے۔

سعودی ولی عہد کے بہ قول : امریکا اپنے فوجیوں کی موجودگی سے شام کے مستقبل کے بارے میں کوئی کردار ادا کرسکے گا ۔انھوں نے کہا کہ اگر آپ ان فوجیوں کو مشرقی شام سے نکال لیں گے تو آپ اس چیک پوائنٹ سے محروم ہوجائیں گے اور اس سے علاقے میں کئی ایک چیزوں کے در وا ہوسکتے ہیں ۔واضح رہے کہ شام کے مشرقی صوبے دیر الزور میں اس وقت قریبا دوہزار امریکی فوجی موجود ہیں ۔ان کی معاونت ہی سے عرب اور کرد جنگجوں پر مشتمل شامی جمہوری فورسز (ایس ڈی ایف ) نے داعش کو ان کے زیر قبضہ علاقوں سے نکال باہر کیا ہے اور اب وہاں وہ کردملیشیا کے کنٹرول کو مضبوط بنانے کے لیے اس کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں ۔سعودی ولی عہد کے اس بیان سے چندے قبل ہی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اوہائیو میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکی فوجیوں کو شام سے بہت جلد واپس بلا لیا جائے گا اور اب وہاں دوسرے لوگوں کو کام کرنا چاہیے۔اس انٹرویو میں سعودی ولی عہد نے یہ بھی کہا کہ ان کے خیال میں شامی صدر بشارالاسد کی اقتدار سے رخصتی کا امکان نہیں ہے۔تاہم انھوں نے اس توقع کا بھی اظہار کیا ہے کہ بشارالاسد ایران کے کٹھ پتلی نہیں بنیں گے اور وہ اپنے مفاد میں ایرانیوں کو ملک میں وہ کچھ نہیں کرنے دیں گے جو وہ کرنا چاہتے ہیں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)


یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…