کابل(این این آئی)افغان حکام نے بتایا ہے کہ ملک میں پارلیمانی انتخابات اکتوبر میں منعقد کرانے کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس شورش زدہ ملک میں پارلیمانی اور علاقائی انتخابات گزشتہ تین
سالوں سے تاخیر کا شکار ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق اکتوبر میں انتخابات منعقد کرانے کے لیے ابھی کافی زیادہ کام کرنے کی ضرورت ہے تاہم ان کا ہدف ہے کہ یہ انتخابی مرحلہ جلد ہی منعقد کرا لیا جائے۔ افغانستان میں صدارتی انتخابات کا انعقاد سن 2019میں ہو گا۔