منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

فلسطینیوں کے عظیم مارچ پرپر اسرائیلی فورسز کی فائرنگ، 18شہری شہید

datetime 31  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قاہرہ/تل ابیب /نیویارک(این این آئی) غزہ میں ہزاروں فلسطینیوں نے چھ ہفتے پر مشتمل احتجاج کے آغاز میں اسرائیلی سرحد کی طرف مارچ کیاجس کے نتیجے میں18 افراد شہید اور سینکڑوں زخمی ہو گئے۔ادھراقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اینتونیو گتریز نے اسرائیلی سرحد کے قریب شیلنگ سے 16 فلسطینیوں کی شہادت کے واقعے کی آزادنہ تحقیقات کرانے کا حکم دیا ہے۔دوسری جانب نیو یارک میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ارکان نے ایک ہنگامی اجلاس میں تشدد کی مذمت کی ہے۔

فلسطین کے صدر محمود عباس نے کونسل پر زور دیا ہے کہ وہ فلسطینی عوام کی حفاظ، کے لیے اقدامات میں مدد کریں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج نے مظاہرین پر پتھراؤ کرنے اور بم پھینکنے کا الزام لگایا جبکہ اسرائیلی ڈیفنس فورسز نے کہاکہ سرحدی باڑ کے ساتھ پانچ مقامات پر 17 ہزار فلسطینی جمع ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ بلوے کو روکنے کے لیے جس میں ٹائروں کو آگ لگائی جا رہی ہے فوجی صرف ان پر فائر کر رہے ہیں جو دوسروں کو ترغیب دے رہے ہیں۔بعد ازاں اسرائیلی حکام نے یہ بھی کہا کہ انھوں نے گروہ حماس کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔فلسطینی ذرائع کے مطابق مظاہرین پر آنسو گیس بھی پھینکی گئی ۔فلسطینیوں کی جانب سے اسرائیلی سرحد کے ساتھ چھ ہفتوں تک جاری رہنے والے مظاہروں کی کال کے بعد سے اس علاقے میں حالات پہلے ہی کشیدہ ہیں۔ادھریوم الارض پر فلسطینیوں کی احتجاجی ریلیوں کو کچلنے کے لیے اسرائیلی فوج کی طرف سے طاقت کے وحشیانہ استعمال کی عالمی سطح پر مذمت جاری ہے۔مصر کی سب سے بڑی دینی درس گاہ جامعہ الازھر نے پرامن فلسطینی مظاہرین کے خلاف طاقت کے استعمال کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ جامعہ الازھر کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بیالیسویں یوم الارض پر اسرائیلی فوج کا فلسطینیوں کی پرامن ریلیوں کے خلاف طاقت کا اندھا دھند استعمال ناقابل قبول ہے۔

جامعہ الازھر نے اپنے بیان میں فلسطینی قوم کے دیرینہ مطالبات اور آئینی حقوق کی پرزور حمایت کا اعادہ کیا اور کہا کہ فلسطینیوں کو اپنی سرزمین میں واپس جانے ،اس میں آباد ہونے اور اپنے حق خود ارایت کے حصول کا حق حاصل ہے۔الازھر نے عالمی برادری، بین الاقوامی اداروں اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں پر زور دیا کہ وہ فلسطینیوں کو ہرممکن تحفظ فراہم کریں اور فلسطینی قوم کو صہیونی ریاست کے جبرو تشدد سے نجات دلانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…