برلن(مانیٹرنگ ڈیسک) چار شامی باشندوں کو اقدام قتل اور جرمن شہر الم میں ایک مسجد پر آتش زنی کے الزامات میں گرفتار کر لیا گیاجبکہ کہ گرفتار شدہ افراد میں سے ایک نے اپنے جرم کا اعتراف بھی کر لیا ہے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جرمنی میں پولیس نے بتایاکہ چار شامی باشندوں کو اقدام قتل اور جرمن شہر
الم میں ایک مسجد پر آتش زنی کے الزامات میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔یہ حملہ مارچ کی انیس تاریخ کو کیا گیا تھا۔ تاہم مقامی پولیس اور پراسیکیوٹرز کے مطابق واقعے کے وقت مسجد میں موجود آٹھ افراد محفوظ رہے تھے۔ پولیس کے ایک بیان میں کہا گیا کہ گرفتار شدہ افراد میں سے ایک نے اپنے جرم کا اعتراف بھی کرلیا ہے۔