نیویارک(آئی این پی)اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے خبردار کیا ہے کہ امریکا اور روس تصادم کی جانب بڑھ رہے ہیں۔غیرملکی میڈیا کے مطابق انتونیو گوتیرس کا کہنا ہے کہ دونوں ملک سرد جنگ سے بچنے کیلئے مواصلات بہتر بنائیں۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے
نیویارک میں میڈیا سے گفتگومیں کہاکہ امریکا اورروس کے تعلقات تیزی سے بگڑ رہے ہیں۔ برطانیہ میں اعصاب شکن گیس حملے کے بعد دنوں ملکوں میں سرد جنگ کی صورتحال ہے۔ گوتیرس نے انتباہ کیاکہ اگر امریکا اور روس نے رابطے کے ذرائع بہتر نہیں بنائے تو صورتحال مزید خراب ہوگی۔