منگل‬‮ ، 11 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

بھارت میں لاپتہ ہونیوالی دبئی کی شہزادی مل گئی ،وطن واپس روانہ

datetime 30  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)بھارت کے تفریحی مقام گوا سے لاپتہ ہونے والی دبئی کی شہزادی بازیابی کے بعد واپس دبئی پہنچ گئی ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق شہزادی کی بازیابی بھارتی حکام کی کوششوں سے عمل میں آئی ہے۔شہزادی کے ساتھ جوبرٹ نامی ایک فرانسیسی امریکی شہری بھی تھاجسے ایک ماہ قبل گرفتار کر کے دبئی لے جایا گیا تھا۔اپنی رہائی کے بعد جوبرٹ نے ایک وڈیوبیان جاری کیا ۔

جس میں ان کا کہناتھا کہ شہزادی شیخہ لطیفہ متحدہ عرب امارات کے حکمراں خاندان سے تعلق رکھتی ہیں اور وہ اپنے گھریلو پابندیوں سے نجات حاصل کرنا چاہتی تھیں۔جوبرٹ کے مطابق گوا کے ساحل کے قریب بھارتی کوسٹ گارڈز نے ان کی کشتی کا گھیرائو کر کے انہیں اور شہزادی شیخہ لطیفہ کو گرفتار کر لیا تھا۔ اس بات کی تصدیق شہزادی کے 4مارچ کے واٹس ایپ پیغام سے بھی ہوتی ہے ۔جس میں انہوں نے کہا تھا کہ انہیں اور ان کے امریکی دوست کو مسلح افراد نے گھیر رکھا ہے اور وہ مسلسل فائرنگ کر رہے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جب ان کی کشتی پر قابو پا لیا گیا تو یواے ای کے افسران کشتی میں داخل ہو گئے اور وہیں سے واپسی کا سفر شروع ہو گیا۔ یوای اے واپسی پر ان کی آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔جوبرٹ رہائی کے بعد سری لنکا چلے گئے ہیں اور ان کا کہنا تھا کہ حراست کے دوران انہیں بتایا گیا تھا کہ اگرچہ انہوں دبئی کے کسی قانون کی خلاف ورزی نہیں کی لیکن انہوں نے اسلامی قوانین کو توڑا ہے جن کے مطابق لڑکی کے وارث اس کا والد، بھائی یا خاوند ہوتا ہے ۔ ان کی مرضی کے بغیر اسے کہیں نہیں لے جایا جاسکتا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)


یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…