کابل(این این آئی)روس نے طالبان کو روسی ہتھیار فراہم کرنے کے امریکی الزامات کو مسترد کردیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغانستان کے لیے روسی مندوب ضمیر کابولوف نے کہا کہ طالبان اور روسی حکومت دونوں ہی نے اس امریکی بیان کو سنجیدگی سے نہیں لیا ہے ،جس میں اس نے کہا ہے کہ روس انتہا پسند تحریک
کے لیے ہتھیار فراہم کرتا رہا ہے۔روسی مندوب ضمیر کابولوف کا ماسکو میں ایک بیان میںکہنا تھا کہ روس اور طالبان کے نمائندوں کے مابین گفتگو ہوئی جس میں نمائندوں نے امریکی الزامات کا تمسخر اڑایا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ طالبان سے بات چیت کیے بغیر افغانستان میں امن کا قیام نا ممکن ہے۔