سلمان خان کے عروج کو زوال کی نظر لگ گئی کتنے کروڑوں کا ٹیکہ لگ گیا

29  مارچ‬‮  2018

ممبئی(این این آئی) سلمان خان کی گزشتہ برس ریلیز ہوئی فلم ’’ٹیوب لائٹ‘‘ توقع کے خلاف باکس آفس پر زیادہ کامیابی حاصل نہ کرسکی تھی اور سلمان خان کو فلم کی ناکامی کی بھاری قیمت چکانی پڑی تھی۔بھارتی میڈیا کے مطابق ہدایت کار کبیر خان اور سلمان خان ایک ساتھ کئی کامیاب فلموں میں کام کرچکے ہیں جن میں ’’ایک تھا ٹائیگر‘‘اور ’’بجرنگی بھائی جان‘‘ شامل ہیں، جنہوں نے باکس آفس پر ریکارڈ توڑ بزنس کیا تھا۔

لہٰذا توقع کی جارہی تھی کہ فلم’’ٹیوب لائٹ ‘‘بھی باکس آفس پر شاندار بزنس کرے گی لیکن ہوا اس کے برعکس۔سلمان خان کی ٹیوب لائٹ شائقین کو متاثر نہ کرسکی اور باکس آفس پر ناکام ہوگئی۔ فلم نے بھارت میں 110 کروڑاور دنیا بھر میں 200 کروڑ کی کمائی کی تھی جو اندازے سے بہت کم تھی۔ فلم کی ناکامی سے سینما مالکان اور ڈسٹری بیوٹرز کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا تھا جس پر سلمان خان ان کی مدد کو آگے آئے اور ان کے نقصان کا ازالہ کیا لیکن یہ بات بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ سلمان خان نے ڈسٹری بیوٹرز اور سینما مالکان کو اپنی جیب سے 55 کروڑ روپے کی رقم ادا کی تھی۔واضح رہے کہ فلم ’’ٹیوب لائٹ‘‘سلمان خان کی اب تک کی سب سے کم دورانیے کی فلم ہے جو صرف 136 منٹ پر مشتمل تھی۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…