بدھ‬‮ ، 05 مارچ‬‮ 2025 

امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے معالج کو بھی کابینہ میں شامل کرلیا

datetime 29  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے معالج رونی جیکسن کو سابق فوجیوں کی بہبود کے سرکاری محکمے کا سربراہ نامزد کردیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وائٹ ہائوس سے جاری بیان میں کہاگیاکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق امریکی فوجیوں کی بہبود کے محکمے کے نئے سربراہ کے لیے اپنے معالج رئیر ایڈمرل رونی جیکسن کو نامزد کردیا ،اس سے قبل یہ ذمہ داری ڈیوڈ شلکن انجام دے رہے تھے، ڈیوڈ

شلکن ٹرمپ کابینہ کے واحد رکن باقی بچے تھے جو اوباما کے دور حکومت میں بھی کابینہ کا حصہ تھے۔امریکی صدر نے کابینہ میں کی گئی اس اہم تبدیلی کا اعلان بھی اپنی روایت برقرار رکھتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر کے ذریعے کیا۔ اپنی ٹویٹ میں ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق سیکرٹری کی خدمات پرشکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سابق فوجیوں کی بہبود اور ملک کے لیے ڈیوڈ شلکن کی خدمات قابل تعریف رہیں۔ امریکی صدر نے نئے سیکرٹری کے لیے رونی جیکسن کو نامزد کردیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…