جمعہ‬‮ ، 02 جنوری‬‮ 2026 

افغان عوام کو بدستور اپنے انسانی حقوق کی پامالی کا سامنا ہے،اقوام متحدہ

datetime 29  مارچ‬‮  2018 |

نیویارک(این این آئی)انسانی حقوق کے لیے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر نے افغانستان سے کہا ہے کہ حکومت کی طرف سے مثبت سمت میں اقدامات اور تعمیری پیش رفت کے باوجود طویل عرصے جاری تنازعوں میں گھرے ہوئے افغان عوام بدستور مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق رپورٹ میں یکم جنوری سے 30 نومبر 2017 کے عرصے میں انسانی حقوق کی صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔

اور اس سلسلے میں عالمی ادارے یو این اے ایم اے کے کام اور تعاون پر مجموعی نظر ڈالی گئی ہے۔رپورٹ میں پانچ پہلوؤں کا احاطہ کیا گیا ہے جن میں عام شہریوں کو مسلح تنازعوں سے تحفظ فراہم کرنا، بچوں کو مسلح تنازعوں کا ہدف بننے سے بچانا، خواتین کے خلاف تشدد کا خاتمہ، امن کے قیام اور سیکیورٹی امور میں خواتین کی نمائندگی میں اضافہ ، اور جنس کی بنیاد پر مساوات، اور امن کے قیام اور مفاہمت کے عمل میں انسانی حقوق کو شامل کیا جانا شامل ہیں۔جنیوا میں رپورٹ پیش کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی ڈپٹی ہائی کمشنرکیٹ گلمور نے کہا کہ انسانی حقوق کا عالمی ادارہ رپورٹ میں پیش کی گئی سفارشات ، انسانی حقوق کی سرگرمیوں میں حکومت کی مزید شمولیت اور اپنے وعدوں کی تکمیل کے لیے پر عزم ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…