لندن(این این آئی)لیونارڈ ڈاونچی کی پینٹنگ دنیاکی مہنگی ترین پینٹنگ کیسے بنی ؟ 45 کروڑڈالرمیں نیلامی کا راز کھل گیا ۔برطانوی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ سعودی شہزادے اوراماراتی حکمراں نے نمائندے بھیجے تھے تاکہ وہ کسی بھی قیمت پر پینٹنگ خریدلیں ۔دونوں کویہ نہیں پتاتھاکہ وہ ایک دوسرے کیخلاف بولی لگا رہے ہیں ۔وہ سمجھ رہے
تھے کہ کہیں یہ پینٹنگ قطری شہزادہ نہ خریدلے ۔قطری شہزادے کویہی پینٹنگ ایک سال پہلے صرف 80ملین ڈالرمیں بیچی جارہی تھی۔کرپشن کیخلاف مہم چلانیوالے سعودی شہزادے کوجب 450ملین ڈالرکی پینٹنگ خریدنے پرملک میں تنقیدکاسامناہواتواس نے یہ پینٹنگ اماراتی حکمراں کودیکراس سے اسی مالیت کی یاٹ خریدلی۔