منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

بینگن چوری کے مقدمے میں گرفتار ملزم 9 سال بعد بری

datetime 28  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روم (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں معمولی نوعیت کے مقدمے عموماً ایک طویل عرصے تک چلتے ہیں اور التوا کا شکار رہتے ہیں لیکن ایسا صرف پاکستان میں نہیں ہوتا، ترقی یافتہ ممالک میں بھی ایسا ہو جاتا ہے، ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق اٹلی میں ایک معمولی واقعہ پر قید شخص کو نو سال بعد رہا کر دیا گیا، رپورٹ کے مطابق اٹلی میں ایک بے روزگار شخص کو صرف ایک بینگن چرانے پر گرفتار کر لیا گیا تھا۔ 2009ء میں 49 سالہ شخص نے 20 سینٹ مالیت کا بینگن چوری

کیا جس پر قانونی چارہ جوئی کے دوران 8000 یورو خرچ ہوئے یعنی ساڑھے گیارہ لاکھ روپے پاکستانی خرچ ہوئے۔ مقامی عدالت نے ابتدائی طور پر ملزم کو چوری کے مقدمے میں 5 ماہ قید اور 300 یورو جرمانے کی سزا سنائی، بعد ازاں اس سزا میں کمی کردی گئی جب کہ سزا میں کمی پر وکلاء نے فیصلے کو ملک کی سب سے بڑی عدالت میں چیلنج کردیا، بڑی عدالت سے فیصلہ آنے میں نو سال لگ گئے، حال ہی میں وہاں کی اعلیٰ عدالت نے اپنا فیصلہ سنایا اور ملزم کو نو سال بعد بری کردیا گیا۔

 

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…