منگل‬‮ ، 11 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

مراکش میں بچی سے سرعام زیادتی کی ویڈیو وائرل،عوام میں شدید غم وغصہ

datetime 28  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رباط(این این آئی)افریقی ملک مراکش میں ایک کم عمر بچی کے ساتھ سرعام جنسی زیادتی کی ویڈیو نے ملک میں غم وغصے کی لہر دوڑا دی۔عرب ٹی وی کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں ایک وحشی شخص کو کم عمر بچی کا لباس تار تار کرتے دکھایا گیا ہے۔ متاثرہ بچی مدد کے لیے پکارتی ہے مگر زیاتی کے مرتکب شخص کا ساتھی اس سارے منظر کی ویڈیو بنانے میں مصروف ہے۔

بعد ازاں وہ فوٹیج سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی جس پر عوامی اور سماجی حلقوں نے شدی غم وغصے کا اظہار کرتے ہوئے بچی کے ساتھ زیادتی کے واقعے کی فوری تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ آخری اطلاعات تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ آیا یہ واقعہ کب اور کہاں پیش آیا ہے۔اس سے قبل گذشتہ برس اگست میں مراکش میں ایسا ہی ایک واقعہ ایک پبلک ٹرانسپورٹ کی بس میں پیش آیا تھا جب ایک ذہنی مریضہ کو بس میں سوار غنڈوں نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانیکی ویڈیو جاری کی تھی۔تازہ ویڈیو کے سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر زیادتی کے مرتکب شخص کے خلاف فوری قانونی کارروائی کرنے اور اسے گرفتارکرنے کے لیے بھی مہم پورے زور وشور سے جاری ہے۔سماجی کارکنوں کا کہنا تھا کہ بچیوں کے ساتھ زیادتی کے مرتکب ذہنی مریضوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کی ضرورت ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)


یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…