بدھ‬‮ ، 05 مارچ‬‮ 2025 

پیرس میں 4 کلو ہیروئین کی برآمدگی،منشیات سمگلنگ کے الزام میں گرفتار 2 ملازمین کے شریک جرم کتنے افراد نکلے ؟حیرت انگیز انکشافات ،بڑی کارروائی شروع

datetime 27  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(آن لائن) قومی ایئر لائن (پی آئی اے )حکام نے پیرس میں منشیات سمگلنگ کے الزام میں گرفتار 2 ملازمین کے شریک جرم ہونے کئے شبہ میں 14مزید ملازمین کو تا حکم ثانی گراؤنڈ کرنے کا حکم دے دیا گیاپی آئی اے ذرائع کے مطابق پیرس میں2 فلائٹ سٹیورڈز (فضائی میزبانوں)سے4 کلو ہیروئین برآمدگی کی تحقیقات کے بعد ایئرلائن کے مزید6خواتین اور 8مرد ملازمین کومشکوک قرار دیا گیا ہے

اور انکی کڑی نگرانی شروع کر دی گئی ہے جبکہ مشکوک ملازمین کو تاحکم ثانی گراونڈ کر دیا گیا ہے،پی آئی اے ذرائع کے مطابق مشکوک قرار دیئے گئے معطل کیبن کریو ملازمین پیرس میں گرفتار فلائٹ سٹیورڈز کے قریبی ساتھی بتائے جاتے ہیں جن کے حوالے سے تمام اعلی افسران کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے ان مشکوک ملازمین کے سابقہ ریکارڈ کی جانچ پڑتال بھی شروع کر دی گئی ہے یاد رہے کہ 15مارچ کوقومی ایئر لائن (پی آئی اے) کے 2 فضائی میزبانوں(فلائٹ سٹیورڈز) کو4کلو منشیات سمگل کرنے پر مجموعی طور پر4 سال قید کی سزا سنادی گئی تھی جبکہ فرانس کی عدالت سے سزا پانے پر پی آئی اے حکام نے دونوں فلائٹ سٹیورڈز تنویر گلزار اور عامر معین کو برطرف کرنے کا فیصلہ گیا تھا ہے جسکے بعد پی آئی اے نتظامیہ نے منشیات سمگلنگ میں ملوث دونوں فلائٹ سٹیورڈز کو برطرف کرتے ہوئے محکمانہ طور پی آئی اے انتظامیہ نے فرانس کی عدالت سے فیصلے کی کاپی مانگ لی اور پیرس میں پی آئی اے کے سٹیشن ہیڈ کو عدالتی فیصلے کی کاپی حاصل کر کے فوری طور پر سی ای او پی آئی اے مشرف رسول کو بجھوانے کی ہدایت کی تھی جس کے موصول ہونے کے بعد قانونی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے قومی ایئرلائن کی بدنامی کا باعث بننے والے دونوں فضائی میزبانوں کو نوکری سے برطرف کے مزید14ملازمین کو گراؤنڈ کر دیا گیا ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…