بدھ‬‮ ، 05 مارچ‬‮ 2025 

امریکا سے ملک بدری ، مشی گن کے چرچ نے پاکستانی خاتون کو پناہ دے دی،بیٹی کی قبر پر جانے سے بھی محروم کردیاگیا، افسوسناک صورتحال

datetime 27  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)13 سال سے امریکا میں رہائش پذیر پاکستانی خاتون ملک بدری کے احکامات کے بعد چرچ پر رہنے پر مجبور ہوگئیں۔62 سال کی پاکستانی ماں کو امریکا چھوڑدینے کے احکامات ملے تھے جس کے بعد مشی گن کے ایک چرچ نے انہیں پناہ دینے کا اعلان کیا تھا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بزرگ پاکستانی خاتون شاہدہ نعیم 12 مارچ سے چرچ میں مقیم ہیں۔

شاہدہ نعیم 40 سال پہلے پاکستان سے کویت منتقل ہوئی تھیں جہاں وہ گھروں میں کام کرتی تھی تاہم تیرہ سال پہلے وہ نان امیگرینٹ ویزے پر امریکا آئی تھیں۔اب انہیں امریکا چھوڑنے کا حکم دیا جاچکا ہے اور وہ مشی گن کے چرچ میں پناہ گزین ہیں۔مشی گن میں واقع چرچ ان سیکڑوں گرجا گھروں میں سے ایک ہے جو ملک بدری کے احکامات کا سامنا کرنے والے افراد کو پناہ دیتا ہے۔کالامازو کے فرسٹ کانگریگیشنل چرچ کے ایک عہدے دار نے بتایا کہ پاکستانی خاتون چرچ میں پناہ لی ہوئی ہیں کیوں کہ انہیں ملک بدری کا سامنا ہے۔شاہدہ نعیم نے کہا کہ امیگریشن حکام نے مجھے پاکستان واپس جانے کا کہا لیکن میں چرچ آگئی۔انہوں نے مزید کہا کہ میں پاکستان واپس نہیں جاسکتی، میرا خاندان، میرا بیٹا یہاں ہے، میں نے اپنی بیٹی کو یہاں کھودیا، اس نے یہیں تعلیم حاصل کی اور یہیں اس کا انتقال ہوا، میں ہر روز اس کی قبر پر جاتی ہوں، لیکن جب سے میں چرچ میں ا?ئی ہوں قبر پر نہیں جاسکی۔62 سالہ شاہدہ نے کہا کہ میں اپنی بیٹی کو نہیں دیکھ سکتی اور اب اس کی قبر پر جانے سے بھی مجھے محروم کردیا گیا ہے، میری خواہش ہے کہ مجھے اس کے برابر میں دفن کیا جائے۔چرچ حکام کا کہناتھا کہ وہ دیگر افراد کی طرح شاہدہ نعیم کے معاملے میں بھی قانونی ماہرین اور ان سیاستدانوں سے رابطے میں ہیں جو اس کام میں ان کی حمایت کرتے ہیں تاکہ کوئی قانونی راستہ نکالا جاسکے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…