منگل‬‮ ، 11 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

شمالی کوریائی لیڈر کم جونگ ان کا2011 میں اقتدار سنبھالنے کے بعد پہلا غیر ملکی دورہ ،کس اہم ترین ملک پہنچ گئے؟ دنیا بھر میں کھلبلی مچ گئی

datetime 27  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ(این این آئی)چین میں یہ قیاس آرائیاں بڑھتی جا رہی ہیں کہ غیر متوقع طور پر بیجنگ آنے والے شمالی کوریا کے اعلیٰ اہلکار کم جونگ ان ہیں۔جاپان کے ذرائع ابلاغ نے بتایاکہ سخت سکیورٹی انتظامات میں سفارتی ٹرین پر بیجنگ پہنچنے والی ہائی پروفائل شخصیت شمالی کوریائی لیڈر کم جونگ ان ہیں۔جبکہ جنوبی کوریا کی وزارت خارجہ نے کہاکہ وہ اس اعلیٰ سرکاری شخصیت کی شناخت کے بارے میں نہیں جانتے لیکن صورت حال پر قریبی نظر رکھی ہوئی ہے۔شمالی کوریائی لیڈر کم جونگ ان کا2011 میں

اقتدار سنبھالنے کے بعد پہلا غیر ملکی دورہ ہو سکتا ہے۔ابھی تک شمالی کوریا اور چین کی جانب سے سرکری طور پر ان قیاس آرائیوں پر موقف سامنے نہیں آیا لیکن اس طرح کا دورہ غیر معمولی اہمیت کا حامل ہو گا۔بیجنگ ریلوے سٹیشن کے باہر واقع ایک دکان کے مینیجر نے بتایا کہ انھوں نے ریلوے سٹیشن پر معمول سے ہٹ کر سرگرمیوں کو دیکھا۔انھوں نے فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ ریلوے سٹیشن کے باہر سڑک پر پولیس اہلکاروں کی ایک بڑی تعداد تعینات تھی اور سٹیشن کو اندر سے بند کیا گیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)


یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…