ماسکو(آئی این پی)روس نے کہا ہے کہ طالبان کی معاونت کا الزام بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہے، روس کے طالبان کے ساتھ روابط امن بات چیت پر مائل کرنے تک محدود ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس نے افغانستان میں طالبان کی حمایت کرنے اور انہیں اسلحہ و مالی امداد فراہم کرنے سے متعلق نیٹو کے ایک کمانڈر کے الزامات
کو مسترد کیا ہے۔ ایسے الزامات امریکی جنرل جان نکلسن نے ایک انٹرویو میں پچھلے ہفتے عائد کیے گئے۔ امریکی جنرل نے الزام عائد کیا تھا کہ ممکنہ طور پر روس طالبان کو ہتھیار بھی فراہم کر رہا ہے۔ روس کا تاہم کہنا ہے کہ طالبان کے ساتھ روسی روابط انہیں امن بات چیت پر مائل کرنے تک محدود ہیں۔