ریاض(این این آئی)گذشتہ ایک سال کے دوران سعودی عرب اور امریکا نے باہمی تجارت کے فروغ کے لیے بڑے پیمانے پر معاہدے کئے ہیں۔ ایک سال کے دوران امریکا اور سعودی عرب کے درمیان طے پانے والے تجارتی سمجھوتوں کا حجم 400 ارب ڈالر سے بھی تجاوز کرگیا ۔عرب ٹی وی کے مطابقمملکت اور امریکا کے درمیان اربوں ڈالر کے سمجھوتوں نے دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات کو مزید مستحکم کیا ہے ۔
سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ امریکا کے دوران دیگر اہم امور میں تیل اور گیس کے معاہدے ایجنڈے میں سر فہرست رہے۔ سعودی ولی عہد اقتصادی ویڑن 2030ء کے اہداف کو جلد از جلد پوراکرنے کے لیے امریکا کے ساتھ گیس اور گیس سمیت تمام شعبوں میں سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے کوشاں ہیں۔ ان کے حالیہ دورہ امریکا کے دوران مجموعی طورپر 54 ارب ڈالر کے سمجھوتوں اور یاداشتوں پر دستخط کیے گئے۔سعودی عرب کی سیسکو مملکت میں توانائی کے شعبے میں کھپ، تحقیق اور ڈویلپمنٹ کے لیے 100 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔