ہفتہ‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2025 

بولٹن اسرائیل کو ایران پر حملے کے لیے اکساتے رہے،شاؤل موفاز

datetime 26  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تل ابیب(این این آئی)اسرائیل کے سابق وزیر دفاع جان شاؤل موفاز نے کہا ہے کہ امریکا کے قومی سلامتی کے نو منتخب مشیر جون بولٹن جب اقوام متحدہ میں امریکا کے مندوب تھے تب وہ اسرائیل کو ایران کے خلاف فوجی کارروائی پر قائل کرنے کی کوشش کرتے رہے ہیں۔ شاؤل موفاز جو 2002ء سے2006ء تک اسرائیل میں وزیر دفاع کے عہدے پر تعینات رہے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نے تل ابیب میں ایک کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ میں جون بولٹن کو اس وقت سے جانتا ہوں جب وہ اقوام متحدہ میں امریکا کے مستقل مندوب تھے۔ سابق

وزیر دفاع نے کہا کہ امریکا کے قومی سلامتی کے مشیر اور سابق سفیر جارج بش جونیئرکے دوران میں اسرائیلی قیادت کو ایران کیخلاف فوجی کارروائی پر اکساتے رہے۔خیال رہے کہ جون بولٹن اگست 2005ء سے دسمبر 2006ء تک اقوام متحدہ میں امریکا کے سفیر رہے ہیں۔ انہوں نے سنہ2015ء میں چھ عالمی طاقتوں اور ایران کے درمیان طے پائے جوہری معاہدے کی ڈٹ کر مخالفت کی تھی۔2015ء کو جون بولٹن کا ایک مضمون اخبار میں شائع ہوا جس میں انہوں نے مطالبہ کیا کہ ایران کو جوہری بم بنانیسے روکنے کے لیے تہران پر بم باری کی جائے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…