ریاض(این این آئی)سعودی عرب کی حکومت نے ماحول کو صاف اور آلودگی سے پاک رکھنے کے لیے ملکی تاریخ کی سب سے بڑی شجر کاری مہم کا اعلان کیا ہے۔ اس مہم کے دوران مختلف شہروں میں ایک کروڑ درخت لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق سعودی وزارت ماحولیات، آبی وسائل اور زراعت نے 40 لاکھ پودے فوری طورپر لگانے، 70 لاکھ پودوں
کے بیج بونے اور 60 ہزار ہیکٹرزرعی اراضی واگزار کرانے کا اعلان کیا ہے۔حکومت آئندہ پانچ برسوں کے دوران ایک سو سے زاید زرعی ریزورٹ قائم کرے گی جب کہ 24 سابقہ سیرگاہوں کو ڈویلپ کیا جائے گا۔ سعودی عرب میں گرمیوں میں اوسط درجہ حرارت 36 سینٹی گریڈ ہوتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ایک درخت چار افراد کو آکسیجن مہیا کرتا ہے۔ درخت ہوا کو ہرطرح کی آلودگی سے بچانے میں مدد گار ہے۔