ابوظہبی (سی پی پی )متحدہ عرب مارات میں 6 غیر ملکی 700,000درہم کو قرض لینے کے لیے جعلی تنخواہ سرٹیفیکیٹ بنانے پر گرفتار کرلیا گیا ہے ۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی شہریوں نے مل کر جن میں بینک کے صارفین اور بینک کے ملازمین دونوں شامل تھے ابوظہبی کمرشل بینک سے 700,000درہم کا قرضہ لینے پر گرفتار کر لیے گئے ہیں ۔ کمرشل بینک نے خود ہی تحقیق کرائی جس سے انھیں پتہ چلا کہ بھارتی شہری نے قرضہ لینے کے لیے جعلی کاغذات جمع کرائے ہیں ۔
جس پر بینک نے ہور طور پر پراسیکیوشن کو اطلاع دی ۔بھارتی شہری کو جب گرفتار کیا گیا تو اس نے عدالت میں کہا کہ وہ ایک پرائیوٹ کمپنی میں کام کرتے ہیں اور کمپنی نے ہی ابھیں یہ دستاویزات بنا کر دیں ہیں ، انہوں نے خود سے ایسا کچھ نہیں کیا ۔تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ بھارتی آدمی نے بینک کے ملازمین کا جعلی دستاویزات جمع کرنے کے لیے لالچ دیا تھا ، جس پر بینک کے ملازم کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔ لہذا تحقیقات کے نتیجے میں بھارتی شہریوں کے ساتھ ساتھ بینک کے ملازمین کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ عدالت نے کیس کو کوئی فیصلہ نہیں سنایا ۔ کیس کا فیصلہ اگلی سنوائی تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔