انقرہ (آئی این پی)ترک صدر رجب طیب اردگان نے کہا ہے کہ ترک مسلح افواج کی طرف سے شام کے علاقے عفرین میں شروع کردہ شاخِ زیتون آپریشن کے دوران 3740 دہشت گردوں کو غیر فعال بنا دیا گیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترک صدر نے جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے چھٹے فوجی ضلعی اجلاس سے خطاب میں کہا ہے کہ یہ ملت کوئی عام ملت نہیں ایک مضبوط ملت ہے۔ اس ملت نے کسی کی پرواہ کئے بغیر اپنی شاندار تاریخ اور
ایمان سے حاصل کردہ قوت سے پہلے فرات ڈھال آپریشن میں اور بعد میں عفرین آپریشن میں داستان رقم کی ہے۔انہوں نے کہا کہ عفرین آپریشن میں ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی تعداد 3740 تک پہنچ چکی ہے۔ ہم نے آغاز میں کہہ دیا تھا کہ ہم ان کی کچھاروں میں جا گھسیں گے اور ہم نے ایسا کر دکھایا ہے۔ ہم جودی، گبار، تندورک اور بیستے لر دیریسی میں داخل ہوئے ۔ ہم ان کا پیچھا کرتے رہے اور یہ فرار ہوتے رہے ہیں اور فرار بھی ایسے ہوئے ہیں کہ شام جا پہنچے ہیں۔