کابل(این این آئی) افغانستان میں 24 گھنٹوں کے دوران فورسز کے آپریشن میں 63 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، آپریشن صوبہ ننگرہار، اووزگان، قندھار اور پکتیا میں کیے گئے جس میں ہتھیار اور دھماکا خیز مواد بھی برآمدکرلیاگیا،اس دوران سیکورٹی فورسز نے کئی بارودی سرنگوں کو ناکارہ بھی بنایاگیا،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان خبر رساں ادارے
کے مطابق اتوار کو افغان وزارت دفاع کے ترجمان نے جاری کیے گئے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ سیکیورٹی فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران آپریشن میں 63 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جس میں داعش کے 14 جنگجو بھی شامل ہیں۔افغان وزارت دفاع کے ترجمان کے مطابق آپریشن صوبہ ننگرہار، اووزگان، قندھار اور پکتیا میں کیے گئے جس میں ہتھیار اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس دوران سیکورٹی فورسز نے کئی بارودی سرنگوں کو ناکارہ بھی بنایاگیا،