منگل‬‮ ، 09 ستمبر‬‮ 2025 

تیل تو کچھ بھی نہیں سعودی عرب کے پاس کونسی چیز وافرمقدار میں نکل آئی ؟ محمد بن سلمان نے امریکا میں ایسی خطرناک چیزکا نام لے لیا جس نے بڑے بڑوں کی نیند یں حرام کر دیں

datetime 25  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک )سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ دنیا میں یورینیئم کے 5فیصد ذخائر سعودی عرب میں ہیں۔ان ذخائر کو استعمال نہ کرنا ایسا ہی ہے جیسے ہم سے کہا جائے کہ تیل کے ذخائر استعمال نہ کریں ۔انہوں نے واشنگٹن پوسٹ کو انٹرویو دیتا ہوئے کہا کہ سعودی عرب میں اصلاحی کوششوں جاری ہیں تاہم تحفظات رکھنے والوں کو اس بات پر قائل کرنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا کہ خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت دی جائے۔

اسلام انتہائی سادہ اور پیچیدگی سے پاک دین ہے ۔سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ ان کا ملک ویژن 2030ء کے تحت اپنی معیشت کو مضبوط بنا رہا ہے، ترقی پسند سماجی تبدیلی کا عمل متعارف کرا رہا ہے اور سعودی عوام کی صلاحیتوں کو بروئے کار لا رہا ہے تاکہ اس کے اپنے علاوہ خطے میں خوش حال مستقبل کی راہ ہموار ہوسکے۔میڈیارپورٹس کے مطابق انھوں نے یہ باتیں سعودی عرب اور امریکا کے درمیان شراکت داری کے اعزاز میں منعقدہ عشائیے میں گفتگو کرتے ہوئے کہیں۔اس تقریب میں امریکا اور سعودی عرب کے درمیان گذشتہ 70 سال سے جاری شراکت داری میں اہم کردار ادا کرنے والی شخصیات نے بھی تقاریر کیں۔انھوں نے دونوں ممالک کے درمیان دفاعی شعبے اور انسداد ِدہشت گردی میں تعاون کے علاو ہ دوطرفہ تعلقات مختلف پہلوؤں کے بارے میں اظہار خیال کیا ۔انھوں نے سعودی عرب میں جاری جامع اصلاحات پر بھی روشنی ڈالی۔ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ آج ہم امریکا اور سعودی عرب کے درمیان فوجی اور عسکری تعاون کے ستر سال منا رہے ہیں۔سعودیوں اور امریکیوں نے اکٹھے تربیت حاصل کی ، وہ مشترکہ خطرات سے نمٹنے اور مشترکہ مفادات کے دفاع کے لیے مل کر لڑے ہیں۔ امریکا سے ہماری تعلق داری مشرقِ وسطیٰ میں سلامتی کے لیے بنیادی اہمیت کی حامل ہے۔ہم ایک بہتر مستقبل کے لیے آپ کی حمایت پر شکر گزار ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…