بدھ‬‮ ، 19 جون‬‮ 2024 

اہم اسلامی ملک میں حکومت نے ہی ملک کی خواتین کو حجاب اور سیاہ لباس پہننے سے منع کردیا،مغربی لباس پہننے کے مشورے،سرکاری سطح پر کتاب شائع کردی گئی

datetime 24  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دوشنبے(این این آئی)تاجکستان کی حکومت نے ایک کتاب شائع کی ہے جس میں خواتین کو یہ بتایا گیا ہے کہ انھیں کیا پہننا چاہیے اور کیا نہیں۔برطانوی ٹی وی کے مطابق تجاویز کی کتاب وزارت ثقافت کی جانب سے شائع کی گئی ہے اور اس میں ماڈلز کوسات سے 70 برس کی خواتین کے لیے مناسب لباس پہنے دکھایا گیا ہے۔

اس کتاب میں مختلف باب ہیں جن میں خواتین کو کام پر جاتے وقت، قومی اور سرکاری چھٹیوں کے موقع پر،شادیوں اور ہفتہ وار چھٹیوں تک کے موقع پر پہننے کے لیے کپڑوں کے بارے میں بتایا گیا ہے۔اس کے بعد اس کتاب کے آخر میں ایک باب ہے جس میں تاجک خواتین کو بتایا گیا ہے کہ انھیں کون سے کپڑے نہیں پہننے چاہیے۔ اس میں خواتین کو سیاہ لباس اور حجاب وغیرہ پہننے سے منع کیا گیا ہے۔تاجکستان میں اسلامی ملبوسات کے خلاف مہم چلائی جا رہی ہے جسے صدر ایموملی رحمان کی تنقید کے باوجود کافی سراہا جا رہا ہے۔اس کے علاوہ کہا گیا ہے کہ بعض مغربی لباس ہفتہ وار چھٹیوں کے موقعے پر پہنے جا سکتے ہیں۔عوامی مقامات پر فلپ فلاپ یا سلپرز، یا سکن ٹائٹ پاجامے یا سینتھیٹک کپڑے جو مضر صحت ہوں کے پہننے سے منع کیا گیا ہے۔تاجکستان مسلم اکثریتی ملک ہے لیکن وہاں کی حکومت زیادہ سیکولر مگر روایتی ثقافت لانے کی کوشش کر ہی ہے۔اس کتاب کے حوالے سے سوشل میڈیا پر ردعمل کچھ زیادہ مثبت نہیں آیا ۔ایک صارف نے اس کی تعریف کرتے ہوئے اسے خوبصورت کہا لیکن ساتھ ہی بعض نے قومی لباس کی اونچی قیمتوں پر افسوس بھی کیا۔سوشل میڈیا پر ایک صارف نے لکھاکہ وزارت ثقافت کو ہمارے لیے یہ لباس خریدنے دیں۔ایک اور شخص نے حکام پر ملک کو شمالی کوریا بنانے کا الزام لگایا۔ وزارت ثقافت کو دیگر مسائل سے نمٹنا چاہیے اور کسی قسم کی بہیودہ چیزیں ایجاد نہیں کرنی چاہیے۔



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…