قاہرہ(این این آئی)مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے کہا ہے کہ جزیرہ نما سیناء میں جنگجو بہت جلد شکست سے دوچار ہوں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انھوں نے یہ دعویٰ صدارتی انتخاب کے لیے پولنگ سے قبل کیا ۔ وہ صدارتی انتخاب میں مضبوط امیدوار ہیں اور ان کی جیت یقینی ہے۔
صدر عبدالفتاح السیسی نے شمالی سیناء میں ایک ہوائی اڈے کا دورہ کیا اور وہاں فوجیوں اور ہوابازوں کے درمیان گھل مل گئے ۔اس موقع پر ایک نشست میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ہم بہت جلد وقت کے منحرفین کے خلاف فتح منانے کے لیے دوبارہ یہاں آئیں گے۔