جمعرات‬‮ ، 01 جنوری‬‮ 2026 

بھارتی حکومت بھارت کی نصف آبادی کو صحت کی انشورنس فراہم کرے گی

datetime 23  مارچ‬‮  2018 |

نئی دہلی(آئی این پی)بھارتی حکومت بھارت کی نصف آبادی کو صحت کی انشورنس فراہم کرے گی، انشورنس کے لئے ایک ارب 50کروڑ ڈالر مختص کر دئیے، 10کروڑ خاندان مستفید ہوں گے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت نے اپنے ملک کی نصف آبادی کو صحت کی انشورنس فراہم کرنے کے لیے ایک ارب 50 کروڑ ڈالر سے زیادہ فنڈز مختص کیے ہیں جس سے تقریباً 10 کروڑ خاندانوں کو فائدہ پہنچے گا۔

بھارت نے اپنے ملک کی نصف آبادی کو صحت کی انشورنس فراہم کرنے کے لیے ایک ارب 50 کروڑ ڈالر سے زیادہ فنڈز مختص کیے ہیں جس سے تقریباً 10 کروڑ خاندانوں کو جن کی تعداد 50 کروڑ نفوس کے لگ بھگ ہے پیچیدہ بیماریوں کے علاج کے لیے سالانہ 5 لاکھ روپے تک کی سہولت حاصل ہو جائے گی۔نئے وفاقی بجٹ میں حکومت نے اپنیصحت پروگرام کے لیے 200 ارب روپے رکھے ہیں تاہم عہدے داروں کا کہنا ہے کہ جیسے جیسے یہ پروگرام آگے بڑھے گا اس کے لیے مزید رقوم مہیا کی جائیں گی۔بھارت کے وزیر صحت جے پی ندا نے کہا ہے یہ ایک اہم فیصلے کی جانب تاریخی قدم ہے اور یہ دنیا بھر میں صحت کے تحفظ کا سب سے بڑا پروگرام ہے۔بیمہ صحت کا یہ پروگرام جس سے بھارت کے غریبوں کو فائدہ پہنچے گا ایک ایسے ملک میں ، جہاں ڈاکٹروں اور اسپتالوں کی کمی ہے وزیراعظم مودی کے اصلاحاتی پروگرام کا ایک حصہ ہے۔بھارتی حکومت نے حالیہ سالوں میں دواؤں اور طبی آلات کی قیمتوں میں اضافے پر پابندیاں لگائی ہیں تاکہ صحت کی دیکھ بھال کے اخراجات عام لوگوں کی دسترس میں رہ سکیں۔بیمہ صحت پر اٹھنے والے اخراجات بھارت کی کل قومی آمدنی کے ایک فی صد کے مساوی ہیں، جو دنیا بھر میں صحت کے شعبے کے لیے رکھے جانے والے کم تر فنڈز میں شامل ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…