بیجنگ (آئی این پی ) چینی وزارت تجارت نے کہا کہ امریکہ کی طرف سے چینی مصنوعات پر بڑے پیمانے پر محصولات کا نفاذ پوری دنیا کے لئے نقصان دہ ہے۔ یہ ایک خراب مثال ہے۔چین اپنے مفادات کے تحفظ کے لئے تیار ہے۔ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک صدارتی میمورنڈم پر دستخظ کئے ہیں جس کے مطابق ” تین سو ایک تحقیقات ” کے تحت امریکہ چین سے درآمد شدہ مصنوعات پر بڑے پیمانے پر محصولات عائد کرے گا۔
امریکہ چینی صنعتی و کاروباری اداروں پر امریکہ میں سرمایہ کاری اور مرجر اینڈ ایکوزیشن( ایم اینڈ اے) پر پاپندیاں لگائے گا۔ٹرمپ نے میمورنڈم پر دستخظ کرنے سے قبل میڈیا کو بتایا کہ ساٹھ ارب امریکی ڈالرز مالیت کی حامل چینی مصنوعات پر محصول لگایا جائیگا جس پر چین کی وزارتِ تجارت کے ترجمان نے کہا کہ چین کو امید ہے کہ امریکہ باہمی تجارتی تعلقات کو خطرے میں نہیں ڈالے گا۔ترجمان نے کہا کہ امریکی حکومت کا یہ اقدام دونوں ممالک اور پوری دنیا کے لئے نقصان دہ ہے۔ یہ ایک خراب مثال ہے۔چین اپنے مفادات کے تحفظ کے لئے تیار ہے۔