بدھ‬‮ ، 07 مئی‬‮‬‮ 2025 

بھارتی اداکارہ نے فلم انڈسٹری کی انتہائی شرمناک حقیقت بے نقاب کردی

datetime 23  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی)بھارتی فلم انڈسٹری میں نووارد لڑکیوں کی عزت کے ساتھ جو کھیل کھیلے جاتے ہیں ان کا تذکرہ دبے دبے الفاظ میں پہلے بھی ہوتا تھا لیکن جس طرح اداکارہ سری ریڈی نے اس شرمناک داستان کے باب ساری دنیا کے سامنے کھول کر رکھ دئیے ہیں اس کا تو کسی نے کبھی تصور بھی نہیں کیا تھا۔بھارت کی تیلگو فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی اداکارہ سری ریڈی گزشتہ سات سال سے اداکاری کے شعبے میں ہیں۔

ایک ٹی وی پروگرام کے دوران انہوں نے یہ کہہ کر ہنگامہ کھڑ اکر دیا کہ تیلگو فلم انڈسٹری نئی اداکارائوں کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کا اڈہ بن چکی ہے۔غیر ملکی اخبار کے مطابق سری ریڈی کا کہنا تھا کہ اس انڈسٹری میں فلم ڈائریکٹر، پروڈیوسر، کوآرڈینیٹر، حتیٰ کہ کیمرہ مین تک ہر کوئی فلم میں کام کے بدلے جنسی مطالبات کرتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ تیلگو فلم انڈسٹری میں کمپرومائز اور تعاون کے الفاظ عام سننے کو ملتے ہیں جن کا مطلب صرف یہ ہوتا ہے کہ فلم انڈسٹری میں آگے بڑھنے کے لئے لڑکیوں کو جنسی مطالبات پورے کرنے کے لئے تیار رہنا چاہیے۔سری ریڈی نے جب یہ کہا کہ نئی لڑکیوں کو ہر کسی کو مطمئن کرنا پڑتا ہے، ڈائریکٹر سے لے کر کیمرہ مین تک، تولگی لپٹی رکھے بغیر یہ بھی بتادیا کہ وہ خود بھی یہ سب کچھ کر چکی ہیں۔ ٹی وی پروگرام کے دوران سری ریڈی کو ایک تصویر بھی دکھائی گئی، جسے اگرچہ دھندلا کیا گیا تھا لیکن اس میں ایک لڑکی اور مرد کو قابل اعتراض حالت میں دیکھا جا سکتا تھا، تو انہوں نے تسلیم کیا کہ یہ انہی کی تصویر ہے، اور یہ کہ ان کے ساتھ موجود مرد فلم انڈسٹری کی ایک اہم شخصیت ہے۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ’’مشکلات سے دوچار اداکارائوں کو یہ سب کچھ کرنا پڑتا ہے۔‘‘

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…