پیر‬‮ ، 13 اپریل‬‮ 2026 

برطانوی شہزادہ چارلس کے لیڈی ڈیانا کی موت کے بعد بھی ان کے مزموم اقدامات،مرحوم بیوی سے اتنی نفرت کی وجہ کیا بنی؟ حیرت انگیز انکشافات

datetime 22  مارچ‬‮  2018 |

لندن(این این آئی) برطانوی شاہی خاندان سے متعلق ایک کتاب میں یہ انکشاف سامنے آیا ہے کہ برطانوی شہزادہ چارلس نے کمیلا پارکر کے ساتھ مل کر موت کے بعد سابق اہلیہ لیڈی ڈیانا کو ذہنی طور پر غیر متوازن ثابت کرنے کی کوشش کی۔برطانوی ٹی وی کے مطابق برطانیہ کے شاہی خاندان کی محلاتی سازشوں اور آپس کی رسہ کشی کے دعووں پر مبنی کتاب میں مصنف ٹام باور نے دعویٰ کیا کہ لیڈی ڈیانا کو بعد از موت دیوی جیسا مقام ملنے پر شہزادہ چارلس ناخوش تھے۔

مصنف کے مطابق موت کے بعد انہوں نے کمیلا پارکر کے ساتھ مل کر لیڈی ڈیانا کو ایسا ظاہر کرنے کی کوشش کی جیسے انہوں نے اولیول بھی نہ کیا ہو۔واضح رہے کہ پرنس چارلس کی پہلی شادی لیڈی ڈیانا سے ہوئی تھی، جو برقرار نہ رہ سکی، جس کی وجہ لیڈی ڈیانا نے پرنس چارلس کی محبوبہ کمیلا پارکر کو قرار دیا۔اگست 1997 میں لیڈی ڈیانا پیرس میں ایک کار حادثے میں انتقال کرگئیں، جس کے بعد 2005 میں پرنس چارلس اور کمیلا پارکر نے شادی کرلی۔کتاب کے مطابق کمیلا پارکر نے اپنا امیج بہتر کرنے کے لیے نیویارک کا دورہ کیا اور میڈیا کو مثبت خبریں فیڈ کی گئیں۔کتاب میں ملکہ برطانیہ سے متعلق لکھا گیا ہے کہ وہ شہزادہ چارلس اور کمیلا پارکر کا تعلق پسند نہیں کرتی تھیں اور شہزادہ چارلس کی کمیلا سے شادی کے روز ملکہ نے دلہن سے بات کرنے سے بھی انکار کردیا تھا۔کتاب میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا ہے کہ ایک موقع پر ملکہ برطانیہ نے کمیلا پارکر کو ‘بری عورت بھی قرار دیا۔شہزادہ چارلس سے متعلق مصنف نے لکھا کہ وہ خود ترسی کا شکار اور تندمزاج ہیں اور جب بھی سفر کرتے ہیں تو اپنے ساتھ خانساماں، خدمتگار، باورچی، سیکریٹری، ٹائپسٹ اور محافظ بھی ساتھ لیکر جاتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



لفظ اضافی ہوتے ہیں


نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…