ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اگلے 50 سال تک سعودی عرب کی باگ ڈور میرے ہاتھ میں ہی رہے گی ، صرف ایک ہی چیزمجھے سعودی تخت و تاج سے محروم کر سکتی ہے ٗ شہزادہ محمد بن سلمان نے بڑا دعویٰ کردیا

datetime 19  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ صرف موت ہی انہیں سعودی تخت و تاج سے محروم کرسکتی ہے۔ امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔ شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ یہ تو خدا کو ہی پتہ ہے کہ میں کتنا جیوں گا لیکن اگر زندہ رہا اور حالات صحیح رہے تو پھر توقع یہی ہے کہ اگلے 50 سال تک سعودی عرب کی باگ ڈور میرے ہاتھ میں ہی رہے گی اور پھر صرف موت ہی مجھ سے تخت چھین سکتی ہے۔

ایران کے حوالے سے شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ ایران کا سعودی عرب کے ساتھ کوئی مقابلہ نہیں، ایران نہ تو دنیا کی بڑی فوجی قوتوں میں شامل ہے اور نہ ہی اقتصادی میدان میں سعودی عرب کا ہم پلہ ہے۔اسامہ بن لادن سے متعلق سوال کے جواب میں سعودی شہزادے نے کہا کہ القاعدہ کے رہنما اسامہ بن لادن نے نائن الیون کے حملوں کے لیے 15 سعودی شہریوں کو اپنے ساتھ شامل کیا، اسامہ کا واضح مقصد تھا کہ وہ مشرق وسطیٰ اور مغرب، امریکا اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات خراب کرنا چاہتے تھے جس میں وہ کسی حد تک کامیاب بھی ہوگئے، تاہم ہم سعودی عرب میں حالات و معاملات کو تبدیل کر رہے ہیں اور گزشتہ تین سال کے دوران ہمیں اس میں کافی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔سعودی عرب میں انتہا پسندی و عدم برداشت سے متعلق ایک سوال کے جواب میں شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا یہ سچ ہے کہ 1979 میں مسجد الحرام میں ہونے والی خونریزی اور انقلاب ایران کے بعد پیش آنے والے حالات سے میری نسل کے لوگ بہت متاثر ہوئے اور انتہا پسندی میں اضافہ ہوا۔شہزادہ محمد سلمان نے کہا کہ سعودی عرب کی یہ حقیقی تصویر نہیں، پہلا ہمارا ملک ایسا نہیں تھا، آپ 1960 اور 1970 کے سعودیہ کی تصاویر دیکھ لیں جب ہم باقی دنیا کے ملکوں جیسی نارمل زندگی گزارتے تھے، عورتیں گاڑیاں چلاتی تھیں اور ملازمت کرتی تھیں، سینما گھر ہوتے تھے لیکن 1979 میں پیش آنے والے واقعات سے سب کچھ بدل گیا تاہم اب ہم عورتوں کو حقوق دے رہے ہیں،

ان کیلئے کاروبار کرنا، فوج میں شمولیت، کنسرٹ اور موسیقی و کھیلوں کے مقابلوں میں جانا آسان بنادیا ہے۔ایک سوال کہ کیا عورت مرد کے برابر ہوتی ہے کہ جواب میں سعودی شہزادے نے کہا کہ بالکل عورت مرد برابر ہوتے ہیں، دونوں میں کوئی فرق نہیں ہوتا، ہمارے ہاں کچھ ایسے انتہا پسند ہیں جو عورتوں مردوں کے اختلاط سے منع کرتے ہیں، لیکن یہ لوگ اسلام کی حقیقی تعلیمات سے واقف نہیں۔شہزادہ محمد نے سعودی مذہبی پولیس کے وسیع اختیارات بھی ختم کردئیے ہیں جو پردہ نہ کرنے پر خواتین کو گرفتار کرنے کا اختیار رکھتی تھی۔

اس حوالے سے سعودی ولی عہد نے کہا کہ اسلام میں عورتوں کے شائستہ لباس پہننے کا ذکر ہے لیکن مخصوص سیاہ برقعہ یا حجاب پہننے پر زور نہیں، اس حوالے سے عورتوں کو پوری آزادی ہے کہ وہ کس طرح کا معزز اور شائستہ لباس پہننا پسند کرتی ہیں۔سعودی عرب میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے بارے میں ولی عہد نے کہا کہ سعودی حکومت انسانی حقوق کے کئی اصولوں پر یقین رکھتی ہے لیکن یقیناًسعودی معیارات امریکی معیارات جیسے تو نہیں ہوسکتے، ہمارے اندر خامیاں ہیں جن پر قابو پانے کی کوشش کررہے ہیں۔

گزشتہ سال کرپشن کے الزام میں درجنوں شہزادوں اور وزرا کی گرفتاری سے متعلق سوال کے جواب میں ولی عہد نے کہا کہ یہ کام بہت ضروری تھا جو سعودی قوانین کے مطابق کیا گیا، گرفتار شدگان سے متعلق معلومات جلد سامنے لائیں گے اور دنیا کو بتائیں گے کہ ہم انتہا پسندی سے لڑنے کے لیے کتنا کام کررہے ہیں۔سعودی ولی عہد نے اس حوالے سے اقتدار پر گرفت مضبوط کرنے کا الزام مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن کے خلاف کریک ڈاؤن کے ذریعے ہم نے 100 ارب ڈالر کی رقم واپس وصول کی ہے تاہم ہمارا مقصد لوٹی گئی دولت کی وصولی نہیں بلکہ بدعنوان عناصر کو سزا دینا اور یہ پیغام دینا تھا کہ اب نئی حکومت آگئی ہے۔

امریکی اخبار نے سعودی ولی عہد کی جانب سے حال ہی میں 500 ملین ڈالر کی فرانسیسی کشتی خریدنے کی خبر دی ہے۔ اس بارے میں ولی عہد نے کہا کہ میں اپنی ذاتی زندگی کو اپنے تک محدود رکھتا ہوں اور ڈھنڈورا نہیں پیٹتا، اگر بعض اخبارات کو اس بارے میں خبر دینے کا شوق ہے تو ان کی مرضی۔ جہاں تک میرے اخراجات کی بات ہے تو میں کوئی غریب نہیں بلکہ امیر شخص ہوں، میں کوئی مہاتما گاندھی یا نیلسن منڈیلا نہیں۔ میرا شاہی خاندان سے تعلق ہے جو سعودی عرب کے قیام سے بھی پہلے سیکڑوں سال سے قائم دائم ہے، ہماری بڑی جاگیریں ہیں، میری ذاتی زندگی جیسی پہلے تھی،

اب بھی ویسی ہی ہے، میں اپنی آمدنی کا 51 فیصد خیرات اور 49 فیصد اپنے اوپر خرچ کرتا ہوں۔سعودی عرب میں اسکولوں اور نصاب تعلیم سے متعلق اقدامات کے بارے میں ولی عہد نے کہا کہ پہلے سعودی اسکولوں پر اخوان المسلمون سے تعلق رکھنے والے عناصر کا بہت زیادہ غلبہ تھا لیکن اب کچھ عناصر تو خود ہی پیچھے ہٹ گئے ہیں جب کہ کچھ عرصے میں باقی رہ جانے والوں کا بھی مکمل صفایا کردیا جائے گا، سعودی نظام تعلیم سے انتہاپسندی کو مکمل طور پر ختم کیا جائے گا کیونکہ دنیا کا کوئی ملک اپنے نظام تعلیم پر انتہا پسند تنظیم کے غلبے کو برداشت نہیں کرے گا۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…