جمعرات‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2025 

تجارتی جنگ کی امریکی دھمکی، جرمن چانسلر کا ٹریڈ سرپلس کا دفاع

datetime 19  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برلن(این این آئی)جرمن چانسلرانجیلا میرکل نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ جرمنی کے اضافی تجارتی حجم کا مطلب ہے کہ جرمن مصنوعات کی طلب زیادہ ہے۔ جرمن وزیر اقتصادیات جلد واشنگٹن کا دورہ کرنے والے ہیں جہاں وہ ٹیکسوں میں اضافے کے معاملے پر بات چیت کریں گے۔جرمن ریڈیو سے بات چیت کرتے ہوئے جرمن چانسلر نے جرمنی کے اضافی تجارتی حجم کا دفاع کیا۔

اورکہاکہ اضافی تجارتی حجم یہ ظاہر کرتا ہے کہ ہماری مصنوعات کی طلب ہے۔ اور قدرتی بات ہے کہ ہم مستقبل میں بھی اسے قائم رکھنا چاہتے ہیں۔تاہم میرکل نے یہ امکان بھی ظاہر کیا کہ ملک میں داخلی سطح پر بڑھتی ہوئی مانگ کے سبب جرمنی کا اضافی تجارتی حجم وقت کے ساتھ کم ہو سکتا ہے۔ خیال رہے کہ سال 2017ء کے دوران جرمنی کا اضافی تجارتی حجم 244 بلین یورو تھا جبکہ اس سے ایک سال قبل یہ حجم 248 بلین یورو رہا تھا۔جرمن چانسلر کا یہ بھی کہنا تھا کہ تیل کی قیمتوں کے حوالے سے کرنسی کی شرح تبادلہ میں آنے والا رد وبدل بھی ٹریڈ سرپلس یا اضافی تجارتی حجم کی وجہ بنا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ حالیہ کچھ عرصے کے دوران جرمنی کے کافی زیادہ ٹریڈ سرپلس کو تنقید کا نشانہ بنا چکے ہیں۔

موضوعات:



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…