اتوار‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2025 

بغیر معاوضہ فلموں میں کام کرنے والے بڑے اداکار

datetime 18  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بھارتی فلم انڈسٹری میں فلمسازو پروڈیوسر اکثر اداکاروں کی جانب سے زیادہ معاوضہ وصول کرنے کی شکایت کرتے نظر آتے ہیں، کچھ پروڈیوسرز کا تو یہ بھی کہنا ہے کہ اداکاروں کی جانب سے طلب کیا جانے والا معاوضہ کروڑوں میں ہوتا ہے جس سے فلم کا بجٹ اور فلم میں کام کرنے والے دیگر اداکاروں کے معاوضے پر اثر پڑتا ہے۔

لیکن یہ پورا سچ نہیں ہے بالی ووڈ کے صف اول اداکاروں میں شمار ہونے والے متعدد اداکار ہمدردی اوردوستی کی بنیاد پر کئی بار بغیر ایک پیسہ وصول کیے یا بہت کم معاوضے پر فلموں میں کام کرچکے ہیں۔بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان کا شمار شوبزانڈسٹری میں بھاری معاوضہ وصول کرنے والے اداکاروں میں ہوتا ہے تاہم ان کی دریا دلی بھی اتنی ہی مشہور ہے ۔ سلمان خان نے ہدایت کار فرح خان کی فلم’’تیس مار خان‘‘،’’سن آف سردار‘‘اور’’فگلی‘‘میں مہمان اداکار کے طور پر کردار نبھایاتھا اور ان کرداروں کے لیے کوئی معاوضہ نہیں لیاتھا۔نامور بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون نے 2007 میں شاہ رخ خان کے مقابل فلم’’اوم شانتی اوم‘‘کے ذریعے بالی ووڈ میں ڈیبیو کیاتھا، یہ فلم سپر ہٹ ثابت ہوئی تھی لیکن یہ بات بہت کم لوگ جانتے ہیں دپیکا پڈوکون نے اپنی پہلی فلم میں کام کرنے کا کوئی معاوضہ وصول نہیں کیاتھا۔بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان فلموں میں کام کرنے کا معاوضہ نہیں لیتے بلکہ فلم کے بزنس میں شراکت داری کرتے ہیں۔ جس کا منافع کروڑوں میں ہوتاہے۔ تاہم انہوں نے2014 میں ریلیز ہوئی فلم’’بھوت ناتھ ریٹرنز‘‘میں کام کرنیکا ایک پیسہ بھی وصول نہیں کیاتھا۔2009 میں ریلیز ہوئی فلم’’بلو، باربر‘‘کے گانے ’’مرجانی‘‘میں اداکارہ کرینہ کپور نے پرفارم کرنے کے کوئی پیسے نہیں لیے تھیاس کے علاوہ فلم’’دبنگ2‘‘کے مقبول ترین گیت’’فیوی کول‘‘کے لیے بھی انہوں نے کوئی معاوضہ نہیں لیاتھا۔نامور اداکارہ کترینہ کیف کا فلم’’اگنی پتھ‘‘کے لیے فلمایا گیا مشہور گانا‘‘چکنی چمبیلی‘‘ اپنے وقت کا مقبول ترین گانا تھا جس کے لیے انہوں نے کوئی معاوضہ نہیں لیاتھا۔

تاہم گانے کی مقبولیت کے پیش نظر فلم کی ریلیز کے بعد فلم کے پروڈیوسر کرن جوہر نے انہیں چار کروڑ کی فراری بطور تحفہ دی تھی۔بالی ووڈ کی دبنگ اداکارہ سوناکشی سنہا نے 2013 میں ریلیز ہوئی اکشے کمار کی فلم ’’باس‘‘کے ایک گانے میں پرفارم کرنے کے لیے کوئی معاوضہ نہیں لیاتھا۔نامور بالی ووڈ اداکار شاہد کپور نے ہدایت کار وشال بھردواج کی کامیاب فلم’’حیدر‘‘میں مرکزی کردار نبھایاتھا اور اس کردار کے لیے انہوں نے ایک پیسہ بھی چارج نہیں کیاتھا۔

بعدازاں یہ فلم شاہد کپور کے زوال پزیر ہوتے ہوئے کیریئر کے لیے ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوئی تھی۔اداکارہ سونم کپور نے 2013 میں ریلیز ہوئی فلم’’بھاگ ملکھا بھاگ‘‘میں کام کرنے کے لیے صرف 13 روپے وصول کیے تھے۔2001 کی کامیاب ترین فلم’’کبھی خوشی کبھی غم‘‘میں اداکارہ رانی مکھرجی نیشاہ رخ خان کی بچپن کی دوست کا مختصر کردار اداکیاتھااور اس کردار کے لیے انہوں نے کوئی معاوضہ وصول نہیں کیاتھا۔نامور اداکارہ پریانکا چوپڑا نے فلم ’’بلو؛ باربر‘‘کے لیے شاہ رخ خان کے ساتھ آئٹم نمبر کرنے کا کوئی معاوضہ وصول نہیں کیاتھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…