اتوار‬‮ ، 20 ستمبر‬‮ 2026 

پاکستان اہلیت کے باووجود طالبان کیخلاف ’’انتہائی کم اقدامات‘‘ کررہاہے، اسلام آباد امریکی مطالبات پورا نہیں کرتا تو کیا کرینگے؟ امریکہ نے دھمکی دیدی

datetime 17  مارچ‬‮  2018 |

واشنگٹن/پیرس(آئی این پی)امریکا نے دھمکی دی ہے اگر اسلام آباد امریکی مطالبات پورا نہیں کرتا تو اسکی 2بلین ڈالر کی امداد روکی جا سکتی ہے،پاکستان اہلیت کے باووجود طالبان اور دہشت گرد گروہوں سے نمٹنے کی خاطر انتہائی ’کم اقدامات‘ کر رہا ہے، دہشت گردی کے خلاف کارروائی کے لئے مزید دباؤ بڑھانا ہو گا۔فرانسیسی خبر رساں ادارے ’’اے ایف پی ‘‘کے مطابق ایک اعلیٰ امریکی اہلکار کاکہنا ہے کہ پاکستانی حکومت طالبان اور دہشت گرد گروہوں سے نمٹنے کی خاطر انتہائی ’کم اقدامات‘ کر رہی ہے۔

اسلام آباد امریکی مطالبات پورا نہیں کرتا تو پاکستان کو دو بلین ڈالر کی امداد روکی جا سکتی ہے۔ امریکی انتظامیہ کے ایک اعلیٰ عہدیدار کے حوالے سے بتایا ہے کہ واشنگٹن کے مطالبات کے باوجود پاکستانی حکومت کی طرف سے انتہا پسندوں کے خلاف کارروائی کی رفتار انتہائی سست اور کم ہے۔اس امریکی عہدیدار نے اپنا نام ظاہر کیے بغیر بتایا کہ طالبان اور دیگر دہشت گرد گروہوں کے خلاف کارروائی کے لیے پاکستان پر دباؤ مزید بڑھانا ہو گا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ میں شامل اس اہلکار نے یہ بیان ایک ایسے وقت پر دیا ہے، جب پاکستان پر یہ دباؤ بڑھ چکا ہے کہ وہ ملک میں انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خلاف مناسب اور ٹھوس اقدامات کرے۔اسی تناظر میں پاکستان کو ’گلوبل واچ لسٹ‘ میں ڈالا جا سکتا ہے، جس کے نتیجے میں پاکستان میں غیر ملکی سرمایا کاری متاثر ہو سکتی ہے۔پاکستان میں انسداد دہشت گردی کے حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر تبصرہ کرتے ہوئے اس عہدیدار کا مزید کہنا تھا، ’’ہم ان (پاکستانی حکام) سے خاص درخواستیں کرتے رہتے ہیں اور انہیں معلومات بھی فراہم کرتے ہیں، جن پر وہ ردعمل بھی ظاہر کرتے ہیں۔ لیکن ہم نے یہ نہیں دیکھا کہ وہ (دہشت گردوں کے خلاف) اپنے طور پر کارروائی کر رہے ہیں، جس کی ہم توقع کرتے ہیں اور پاکستان اس کی اہلیت بھی رکھتا ہے۔‘‘امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اپنی نئی افغان پالیسی کا اعلان کیے

دو سو سے زیادہ دنوں کا وقت گزر چکا ہے۔ اس پالیسی میں افغان طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانا بھی شامل ہے۔ اس تناظر میں واشنگٹن کی خواہش ہے کہ اسلام آباد ایسے طالبان کا ساتھ دینا چھوڑ دے، جو مذاکرات کے بجائے جنگی راستہ اختیار کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔پاکستان پر الزام عائد کیا جاتا ہے کہ افغانستان میں بھارتی اثرورسوخ کی روک تھام کی خاطر پاکستانی فوج کی اسٹیبلشمنٹ طالبان کا ساتھ دیتی ہے۔

تاہم پاکستان ان الزامات کو مسترد کرتا ہے۔اس امریکی اہلکار نے بھی کہا ہے کہ ایسے اشارے کم ہی ملتے ہیں کہ پاکستان نے قبائلی علاقہ جات میں فعال طالبان کے ساتھ روابط مکمل طور پر ختم کر دیے ہیں۔ اپنی شناخت مخفی رکھنے کی شرط پر انہوں نے اے ایف پی کو کہا، ’’میں نہیں سمجھتا کہ یہ ایک آسان کام ہے۔ ہمیں (پاکستان پر) دباؤ مزید بڑھانا ہو گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…