ہفتہ‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

طالبان، داعش کے اسپتالوں پرحملوں میں بچوں کو نشانہ بنایاجاتاہے،واچ لسٹ

datetime 17  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی)بچوں اور مسلح تنازع پر نگرانی کرنے والے ادارے واچ لسٹ نے بتایا ہے کہ طالبان، داعش اور افغان نیشنل ڈیفنس اینڈ سکیورٹی فورسز (اے این ڈی ایس ایف) لڑائی کے ایک حربے کے طور پر، طبی سہولیات اور اہل کاروں کو دانستہ طور پر نشانہ بناتے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق واچ لسٹ اِس نتیجے پر پہنچی کہ 2017ء میں افغانستان کے تنازعے میں ملوث فریق نے ملک کے 34 صوبوں میں سے کم ازکم 22 میں طبی سہولیات اور اہل کاروں پر کم از کم 63 حملے کیے۔

رپورٹ کے مطابق اِن حملوں کے نتیجے میں صحت کی دیکھ بھال کے کام میں رکاوٹ پیدا ہوئی جب کہ جاری تنازعے میں بچوں کی صحت برقرار رکھنے کا چیلنج مشکل ترین ہو چکا ہے، جس تنازع میں 2017ء کے دوران اضافہ دیکھا گیا، جس کے باعث جانی نقصان میں کئی گنا اضافہ دیکھا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق سپتالوں اور صحت سے متعلق کارکنان پر کیے جانے والے اِن حملوں کا ہدف بچوں کو ہی بنایا جا رہا ہے۔ان حملوں کے نتیجے میں بچوں کو طبی امداد پہنچانے، اْن کی غذائی ضرورت کو پورا کرنا اور قابل علاج امراض پر توجہ دینا مشکل ہی نہیں، ناممکن بن جاتا ہے۔واچ لسٹ کی سفارشات میں مطالبہ کیا گیا کہ افغانستان میں اقوام متحدہ کا اعانتی مشن، بچوں کے مشیران برائے حفظانِ صحت کو تعینات رکھا جائے، چونکہ وہ صحت کی دیکھ بھال اور صحت کے کارکنان پر ہونے والے حملوں کی اطلاعات اکٹھی کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔واچ لسٹ میں حکومت افغانستان پر بھی زور دیا گیا کہ وہ حملہ آوروں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لیے اقدام کرے، جس کے لیے حملوں کی تفتیش کی جانی چاہیئے اور ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جانا چاہیئے۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…