جمعرات‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2025 

1974 ء میں طے پانے والے معاہدے کی خلاف ورزی، بھارت نے پاکستان کو صاف انکار کردیا

datetime 16  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)بھارت نے عظیم صوفی بزرگ حضرت معین الدین چشتی المعروف خواجہ غریب نواز کے عرس میں شرکت کے لیے پاکستانی زائرین کو ویزا دینے سے انکارکردیا۔بھارتی ریاست راجستھان کے شہراجمیر میں عظیم صوفی بزرگ

حضرت معین الدین چشتی اجمیری المعروف خواجہ غریب نواز کے سالانہ عرس کی تقریبات 19 تا 29 مارچ تک جاری رہیں گے۔اس سلسلے میں پاکستانی زائرین کوشرکت کیلئے 18 مارچ کو بھارت روانہ ہونا تھا لیکن بھارت نے پاکستانی زائرین کو ویزا دینے سے انکارکردیا ہے۔وزارت مذہبی امور کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مذہبی سیاحت سے متعلق 1974 میں معاہدہ طے پایا تھا جس کے مطابق دونوں ملکوں کے شہریوں کو مذہبی مقامات کی زیارت اور تقریبات میں شرکت کے لئے خصوصی ویزے جاری کئے جاتے ہیں۔ معاہدے کے مطابق بھارت خواجہ غریب نواز کے عرس میں شرکت کے لئے ہرسال 500 پاکستانی زائرین کوویزا دینے کا پابند ہے لیکن اب تک بھارتی ہائی کمیشن نے اس سلسلے میں ویزے جاری نہیں کئے اس لئے زائرین حتمی اعلان ہونے تک لاہور کا سفر نہ کریں۔آئندہ ماہ اپریل میں بھارت سے 2 ہزارسے زائد سکھ یاتری بیساکھی اورخالصہ جنم دن منانے بھارت سے پاکستان آئیں گے اورپاکستان کی طرف سے کسی روک ٹوک اورپابندی کے بغیربھارتی شہریوں کو ویزے جارے کئے جارہے ہیں۔



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…