جنیوا(آن لائن) پاکستان اقوام متحدہ کی ہیومن رائٹس کونسل میں آرگنائزیشن آف اسلامک کو اپریشن ( او آئی سی) کی طرف سے خطاب کے دوران دو اہم حکمت عملیوں کا استعمال کرتے ہوئے کشمیر کا مسئلہ زور شور سے اٹھا کر اس مسئلہ کو فلسطین کے مسئلے کے ساتھ منسلک کر دیا ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق جنیوا میں قائم اقوام متحدہ مشن میں پاکستان کے سیکنڈ سیکرٹری قاضی سلیم احمد خان نے اپنے خطاب میں
کشمیر کو فلسطین کے ساتھ جوڑ کر اس مسئلہ کے پائیدار حل کی وکالت کی انہوں نے اپنی تقریر میں فلسطین کی اس 17 سالہ لڑکی کا واقعہ کشمیر میں پیلٹ بندوق کی شکار انشاء مشتاق کے ساتھ منسلک کر دیا جو اسرائیلی فوجی ٹریبونل کے مقدمے کے تحت نظر بند ہے اور جس پر الزام ہے کہ اس نے اسرائیلی فوجیوں پر حملہ کیا ۔ پاکستان نے اپنے موقف میں بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کا معاملہ بھی پیش کیا ۔